احمد آباد میں جگن ناتھ رتھ یاترا یکم جولائی کو نکالی جائے گی، اس انعقاد میں بڑی تعداد میں لوگوں کا جمع ہونا طے ہے۔ اس درمیان دہشت گرد تنظیموں نے دہلی، ممبئی، اتر پردیش اور گجرات میں خودکش حملے کی دھمکی دی ہے۔ ان دھمکیوں کے پیش نظر پر گجرات پولیس الرٹ ہو گئی ہے۔ یہاں پہلی بار جیٹ پیک ڈرون سے رتھ یاترا کی سخت نگرانی کی جائے گی۔ نگرانی کے لیے شہر میں ایک ہزار سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ اس بار رتھ یاترا کے دوران اکھاڑا، رتھ، ٹرک وغیرہ کو جی پی ایس سے جوڑا جائے گا۔ اس کے لیے پولیس کی طرف سے خاص ایپلی کیشن تیار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
جگن ناتھ رتھ یاترا کے جلوس میں پولیس نے سبھی لوگوں کے درمیان کوآرڈنیشن بنائے رکھنے کے لیے منصوبہ بنایا ہے۔ شہر کی پولیس اور کرائم برانچ کے ذریعہ ایپلی کیشن کے ذریعہ سے سبھی ڈاٹا جمع کیا گیا ہے تاکہ ان افسران کو مقامی جانکاری مل سکے۔ اس ایپلی کیشن کا استعمال باہر سے آنے والے افسران کے ساتھ ساتھ علاقے کی امن کمیٹی کے اراکین کے ڈاٹا کی سبھی جانکاری فراہم کرنے کے لیے کیا جائے گا۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ رتھ یاترا میں شامل ہونے والے سبھی لوگوں کی سیکورٹی کو دھیان مین رکھتے ہوئے راستہ کے سبھی ٹرکوں، ہاتھیوں اور بھجن اجلاس میں جی پی ایس سسٹم لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ وہیں جی پی ایس سسٹم کا استعمال یہ یقینی کرنے کے لیے کیا جائے گا کہ 3000 سیکورٹی اہلکاروں کا سیکورٹی گھیرا نہ ٹوٹے۔
Published: undefined
جگن ناتھ مندر کے مہنت دلپ داس سوامی نے کہا کہ ’’5 جون کو احمد آباد میں جگن ناتھ جی کی 145ویں رتھ یاترا کے راستہ کا پولیس نے جائزہ لیا۔ جمال پور جگن ناتھ مندر سے سرس پور رنچھوڑ جی مندر تک معائنہ کیا گیا۔ پولیس کمشنر سنجے شریواستو کی رہنمائی میں موصال سے نج مندر تک پیدل پٹرولنگ کی گئی۔ پولیس اعلیٰ کمان کے پولیس افسران کے ذریعہ دیر رات تک پٹرول کر رہی تھی۔ اس سے پہلے 4 جون کو احمد آباد پولیس کی طرف سے باڈی وارن کیمرہ کی ریہرسل کی گئی تھی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز