چارہ گھوٹالہ میں ڈورنڈا ٹریزری نکاسی معاملے میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) چیف لالو پرساد کو عدالت کے ذریعہ پانچ سال کی سزا سنائے جانے کے بعد بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک حیرت انگیز بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں کیس کرنے والوں میں کچھ لوگ آج کل انہی کے ساتھ ہیں۔
Published: undefined
رانچی سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے ذریعہ لالو پرساد کو سزا سنائے جانے کے بعد صحافیوں کے ذریعہ پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ لالو یادو پر کیس کرنے والوں میں کئی لوگ تھے۔ کیس کرنے والوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو آج کل انہی کے ساتھ ہیں۔ کیس کرنے والوں میں کچھ اِدھر ہیں تو کچھ اُدھر ہیں۔ نتیش کمار نے ساتھ ہی کہا کہ لالو یادو پر کیس کرنے والوں میں ایک شخص اور ہیں، جنھوں نے ہمیں ان سے الگ کرایا تھا۔ اس وقت وہ پھر سے اُدھر ہی ہیں۔ وہ لوٹ کر ہمارے ساتھ آئے پھر اُدھر ہی چلے گئے۔ انھوں نے بھی کیس کیا تھا۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کیس کرنے والے بیشتر لوگ اُدھر ہی ہیں، انہی لوگوں سے سوال پوچھیے۔ کیس کرنے کے بعد جانچ ہوئی ہے۔ ٹرائل ہوا ہے اور اس کے بعد سزا ہوئی ہے، اس پر ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔ اس لیے اس کے بارے میں مجھے کچھ نہیں کہنا ہے۔ انھوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ ’’ہم نے تو کیس کیا ہی نہیں ہے، کیس کرنے والے انہی کے ساتھ ہیں۔ ان کے پاس اختیار ہے کہ وہ آگے کی عدالت میں اپیل کریں۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ رانچی واقع سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ نے ڈورنڈا ٹریزری سے 139.5 کروڑ کی غیر قانونی نکاسی کے معاملے میں بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کو 5 سال کی سزا سنائی ہے۔ ان پر 60 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔ یہ چارہ گھوٹالے سے جڑا پانچواں مقدمہ ہے، جس میں عدالت نے انھیں سزا سنائی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز