بحر ہند میں آج گھنٹوں تک ہندوستانی جنگی طیارہ سکھوئی کی گونج سنائی دی جس نے دشمنوں کی نیند ضرور حرام کر دی ہوگی۔ سکھوئی 30 ایم کے آئی جنگی طیارہ نے بحر ہند علاقہ میں مغربی سمندری ساحل پر طویل دوری کے حملوں کی پریکٹس کی۔ یہ پریکٹس 8 گھنٹے تک چلی۔ سکھوئی کے ذریعہ ہدف کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق پریکٹس کو انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھوئی-30 ایم کے آئی نے الگ الگ زاویہ سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ ایسے مین ساحل سمندر کا دونوں علاقہ احاطہ میں آ گیا۔ سکھوئی کے کئی فلیٹ نے گجرات کے ایک ایئربیس سے پرواز بھری تھی اور پھر خلیج عمان کے پاس ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ انڈین ایئرفورس کے ایک افسر نے بتایا کہ اس درمیان جنگی طیارہ کی مڈ ایئر رفیولنگ بھی کی گئی۔
Published: undefined
ہندوستانی فضائیہ کا یہ ٹریننگ مشن چین کے لیے ایک اسٹریٹجک اشارہ ہے۔ چین لگاتار بحر ہند علاقہ میں اپنی رسائی بڑھا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 355 جنگی جہازوں اور آبدوزوں کے ساتھ چین اس علاقہ میں اپنا دبدبہ قائم کرنا چاہتا ہے۔ اسی کو نظر میں رکھتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ نے رافیل اور سکھوئی کے ٹریننگ مشن کا منصوبہ بنایا تھا۔
Published: undefined
بہرحال، سکھوئی سے حملہ کی پریکٹس کیے جانے سے قبل رافیل نے بحر ہند میں 6 گھنٹے کی ٹریننگ انجام دی تھی۔ رافیل نے مغربی بنگال کے ہسیمرا ایئربیس سے پرواز بھری تھی اور اس کا ہدف شمالی انڈمان میں تھا۔ کامیابی سے نشانہ لگاتے ہوئے رافیل نے ٹارگیٹ کو نیست و نابود کر دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined