بہار کی پاٹلی پترا لوک سبھا سیٹ سے انڈیا اتحاد کی امیدوار اور لالو پرساد یادو کی بیٹی میسا بھارتی نے پیر کے روز اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کر دیا۔ اس دوران ان کے والد لالو پرساد اور ماں رابڑی دیوی بھی موجود تھیں۔ میسا بھارتی کے ذریعہ پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے لالو پرساد یادو نے کہا کہ اس مرتبہ میسا بھارتی کا کثیر ووٹوں سے فتحیاب ہونا طے ہے۔
Published: undefined
لالو یادو نے اپنی تقریر کے دوران عوام سے خصوصی اپیل کی کہ انڈیا اتحاد کو منتخب کرنا ہے اور پی ایم مودی کو ہرا کر اچھے ڈھنگ سے وداع کرنا ہے۔ لالو نے اس دوران پی ایم مودی کے پٹنہ دورہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اتوار کو پی ایم مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار روڈ مارچ کرنے آئے تھے۔ پٹنہ صاحب کے لوگ تو نہیں نکلے، لیکن یہ دونوں اپنا مارچ ہلک ہلک کے کرتے رہے اور آر جے ڈی پر حملہ کرتے رہے۔‘‘
Published: undefined
لالو پرساد نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ’’مودی-نتیش کے حملہ سے ہم کو کچھ نہیں ہونے والا۔ اس بار نریندر مودی جانے والے ہیں، پکّا جا رہے ہیں، ان کو اچھے ڈھنگ سے وداع کرنا ہے۔ تیجسوی کی طبیعت خراب ہے، پھر بھی وہ آپ لوگوں کے درمیان روزانہ آ رہے ہیں۔ بہت حمایت مل رہی ہے۔ کارکنان کے اتحاد سے ہمارا حوصلہ بڑھ گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
پی ایم مودی پر حملہ جاری رکھتے ہوئے آر جے ڈی چیف نے کہا کہ وہ ریزرویشن اور آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں، لیکن انھیں معلوم نہیں کہ یہ بابا بھیم راؤ امبیڈکر کا بنایا ہوا آئین ہے۔ جان رہے یا جان جائے، ملک کے آئین کو مٹانے نہیں دیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined