نئی دہلی: یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے حوالے سے سیاسی ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ یو سی سی بل پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں پیش کیا جا سکتا ہے جو 20 جولائی سے شروع ہو رہا ہے۔ دریں اثنا، آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے یو سی سی کے بارے میں کہا ’’یو سی سی اعلان کرے گا کہ کوئی بھی کافر نہیں ہے، سب عقیدت مند ہیں۔ اس قانون کے نفاذ کے بعد کسی کو کافر نہیں کہا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
آر ایس ایس لیڈر نے کہا کہ یو سی سی ایکٹ کے نفاذ کے بعد کسی کو اچھوت نہیں کہا جائے گا۔ اندریش کمار نے کہا، ’’اس قانون کا مطلب ہے کہ ہم ایک ملک، ایک شہری ہیں۔ یہ قانون خواتین پر مظالم کو ختم کرتا ہے۔ اس قانون سے کسی بھی مذہب اور ذات کی خواتین پر ظلم نہیں ہوگا۔‘‘
Published: undefined
اندریش کمار نے کہا کہ مولوی-مولانا مسلمانوں کو بھڑکانا بند کریں۔ مسلمان ان کے بہکانے میں نہیں آئیں گے۔ یو سی سی کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے اسے خواتین کے حقوق کو مضبوط کرنے والا قرار دیا۔ آر ایس ایس لیڈر نے کہا کہ یو سی سی قانون تمام مذاہب کی خواتین پر مظالم کا خاتمہ کرے گا۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ پچھلے دنوں وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک پروگرام کے دوران یکساں سول کوڈ کا ذکر کیا تھا۔ یو سی سی کی وکالت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ووٹ بینک کی سیاست اس کا خوف دکھا کر کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ یونیفارم سول کوڈ لانے کا کہہ رہی ہے۔
Published: undefined
اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے منگل (4 جولائی) کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد کہا کہ ان کی حکومت یکساں سول کوڈ (یو سی سی) پر کام کر رہی ہے اور اسے جلد ہی نافذ کیا جائے گا۔ تاہم، انہوں نے یو سی سی پر وزیر اعظم کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کی تردید کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined