وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز مرکزی کابینہ میں بڑی تبدیلی کی جس پر اپوزیشن پارٹی لیڈران نے مختلف انداز میں اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی اس تعلق سے جمعرات کے روز ایک ٹوئٹ کر اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ مرکزی کابینہ میں ہوئی تبدیلی کو لے کر راہل گاندھی نے واضح الفاظ میں تو کچھ نہیں کہا، لیکن اشاروں اشاروں میں انھوں نے یہ ضور لکھ دیا کہ ’’کیا اس کا مطلب ہے کہ اب ٹیکوں کی مزید کمی نہیں ہوگی۔‘‘ اس ٹوئٹ کے ساتھ انھوں نے ’ہیش ٹیگ چینج‘ بھی لگایا ہے، جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ مرکزی کابینہ میں ہوئی تبدیلی کے تعلق سے کہہ رہے ہیں۔
Published: undefined
یہاں قابل ذکر ہے کہ کرناٹک، راجستھان اور مغربی بنگال سمیت کئی ریاستوں نے کورونا ویکسین کی کمی کو لے کر شکایت کی ہے اور اپوزیشن پارٹیاں لگاتار مرکز کی مودی حکومت کو اس کے لیے ذمہ دار ٹھہرا رہی ہیں۔ سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم نے بھی اس سلسلے میں آج ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ نئے وزیر صحت کا پہلا کام ملک میں ٹیکوں کی مناسب اور بلا روک ٹوک فراہمی یقینی کرنا ہونا چاہیے۔ ایک دیگر ٹوئٹ میں انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ برائے کرم گنیز بک آف ریکارڈس میں شامل ہونے کے لیے اب کوئی کھیل نہ کھیلیں۔ صرف سبھی ریاستوں میں ویکسین کی فراہمی پر دھیان دیں۔
Published: undefined
دراصل مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے بدھ کے روز اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ان کی جگہ منسکھ منڈاویا کو مرکزی وزیر صحت و خاندانی فلاح کی وزارت دی گئی ہے۔ گجرات کے سوراشٹر سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈر منسکھ منڈاویا نے آج اپنی ذمہ داری سنبھال بھی لی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined