کوچ بہار: مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر امت شال نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی 200 سے زیادہ سیٹوں پر کامیاب ہوگی۔ امت شاہ نے آج یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشیک پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، ’’ ’پریورتن یاترا‘ بوا-بھتیجا کی پھیلائی بدعنوانی کا خاتمہ کرے گی۔
Published: undefined
مرکزی وزیرداخلہ نے کہا، ’پریورتن یاترا‘ بنگال کے حالات تبدیل کرنے اور سرحد پر دراندازی کو روکنے کے لئے ہے۔ ہم ایک ایسی ریاست بنائیں گے جہاں ایک چڑیا بھی سرحد پار نہیں کر پائے گی۔ امت شاہ نے کہا کہ جب الیکشن ختم ہوگا تب ممتا بنرجی بھی ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگائیں گی۔ انہوں نے کہا، ’’جئے شری رام کا نعرہ ممتا بنرجی کو توہیں لگتا ہے، کیوں؟ اتنے سارے لوگ فخر سے یہ نعرہ لگاتے ہیں۔ آپ اس نعرے سے توہین کیوں محسوس کرتی ہیں؟ اس لئے کہ آپ کو ووٹ کے لئے ایک طبقے سے اپیل کرنی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined