قومی خبریں

تباہی کے بعد وائناڈ کو ملے گا گرین پروٹیکشن، 5 دیگر ریاستوں کے علاقے بھی ہیں ڈرافٹ میں شامل

کوالیفکیشن پرپوزل 6 ریاستوں اور مغربی گھاٹ کے 59,940 مربع کیلومیٹر علاقہ یا تقریباً 37 فیصد علاقے کو احاطہ کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وائناڈ میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد کا منظر / آئی اے این&nbsp;ایس</p></div>

وائناڈ میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد کا منظر / آئی اے این ایس

 
IANS

وائناڈ میں زمین کھسکنے سے ہوئی 300 سے زائد ہلاکتوں کے بعد مرکزی حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے مغربی گھاٹ کو اکولاجیکل سنسیٹیو ایریا (ESA) اعلان کرنے کا ڈرافٹ بنا لیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزارت ماحولیات نے ڈرافٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں گجرات، مہاراشٹر، گوا، کرناٹک، کیرالہ اور تمل ناڈو کے مغربی گھاٹ علاقے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

وزارت ماحولیات کی طرف سے جاری کئے گئے ڈرافٹ نوٹیفکیشن میں گرین پروٹیکشن کے لیے وائناڈ کے گاؤں کو منتخب کیا گیا ہے جہاں 30 جولائی کو ہوئے لینڈ سلائڈ سے کافی تباہی مچی ہے۔ حکومت کا یہ ای ایس اے کوالیفکیشن پرپوزل 6 ریاستوں اور مغربی گھاٹ کے 59,940 مربع کیلومیٹر علاقہ یا تقریباً 37 فیصد علاقے کو کور کرتا ہے۔ حکومت کے ذریعہ جاری کیا گیا ڈرافٹ 2022 کی طرح ہی ہے۔

Published: undefined

وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اس ڈرافٹ کو دوبارہ جاری کیا گیا ہے کیونکہ پچھلا ڈرافٹ اکسپائر ہو گیا تھا۔ وزارت جنگل و ماحولیات کی تشکیل ہائی لیول کمیٹی نے ابھی تک اپنی رپورٹ پوری نہیں کی ہے۔ انہوں نے کیرل سمیت ریاستوں سے ملے جوابوں کی بنیاد پر ہمیں ابھی تک آخری سجھاؤ نہیں دیے ہیں۔ ماہرین کے مطابق وائناڈ ضلع میں ہوئے لینڈ سلائڈ کی وجہ سے اس نئے ڈرافٹ کو تیار کیا گیا ہے۔ جن علاقوں کو ای ایس اے کے لیے منتخب کیا گیا ہے ان ریاستوں کو ڈرافٹ بھیج دیا گیا ہے، ریاستوں کے پاس اسے قبول کرنے یا نامنظور کرنے کا اختیار ہے۔

Published: undefined

2011 میں مشہور اِکولاجسٹ مادھو گاڈگل کی قیادت والے پینل کے ذریعہ پہلی مرتبہ اس طرح کے سرحدی تعین کی سفارش کئے جانے کے 13 برس بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس وقت 75 فیصد علاقے کو محفوظ کرنے کی سفارش کی گئی تھی جو اب کم ہوکر 37 فیصد ہوگئی ہے۔

Published: undefined

دراصل اگر کسی علاقے کو ای ایس اے اعلان کیا جاتا ہے تو وہاں کھدائی، ریت کھدائی، تھرمل پاور پلانٹ اور آلودگی پھیلانے والے صنعت لگانے پر پوری طرح پابندی ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس علاقے میں نیا ٹاؤن شپ پروجیکٹ بھی شروع نہیں کیا جاسکتا ہے۔ حالانکہ ای ایس اے کے تحت آنے والے علاقوں میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اور کم آلودگی والے صنعتوں کو شرائط کے ساتھ اجازت دی جاتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined