قومی خبریں

تنازعہ کے بعد ایچ اے ایل نے طیارے سے ہٹائی ہنومان کی تصویر، کل ہی کی تھی نمائش

ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) نے ایئر شو میں دکھائے کئے گئے ایچ ایل ایف ٹی-42 طیارے کے ماڈل کے عقبی حصے سے دیوتا ہنومان کی تصویر ہٹا دی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

بنگلورو: بنگلورو میں ’ایئرو انڈیا 2023‘ کا آغاز پیر 13 فروری سے ہو گیا ہے۔ ایشیا کے سب سے بڑے ایئر شو کے دوران دیسی ساختہ طیارے اور دیگر دفاعی ماڈلز کی نمائش کی گئی۔ وہیں، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے تیار کردہ ایچ اے ایل ایف ٹی-42 طیارے نے سب کی توجہ مبذول کی۔ اس طیارے کی خاص بات یہ تھی کہ اس کی دم پر دیوتا ہنومان کی تصویر لگائی گئی تھی، تاہم اب وہ تصویر ہٹا دی گئی ہے۔

Published: undefined

ایئر شو کے دوران ’ایچ اے ایل‘ سے لے کر ہندوستان کے کئی ’اسٹارٹ اپس‘ نے مختلف ماڈلز کی نمائش کی۔ ایچ ایل ایف ٹی-42 طیاروں کے علاوہ ایڈوانسڈ کامبیٹ ایئر کرافٹ، ایل سی اے مارک 2، نیول ٹوئن انجن ڈیک بیسڈ فائٹر جیٹ، ایل سی ایچ پرچنڈ جیسے ماڈلز نے ہندوستان کی تکنیکی صلاحیت کی جھلک پیش کی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ 13 فروری کو شروع ہونے والا یہ شو جمعہ 17 فروری تک جاری رہے گا۔ 17 فروری کو ایئرو انڈیا شو 2023 میں 80 سے زیادہ ممالک کی شرکت ہوگی۔ اس میں تقریباً 30 ممالک کے وزرائے دفاع اور دفاعی مصنوعات سے وابستہ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اس شو میں 800 سے زائد کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined