قومی خبریں

ہنگامہ کے بعد راہل گاندھی کی پارلیمنٹ میں کسانوں سے ملاقات، کہا- ’ایم ایس پی گارنٹی کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالیں گے‘

کسان مزدور مورچہ اور سمت کسان مورچہ (غیر سیاسی) کے زیر اہتمام ملک بھر کے 12 کسان رہنماؤں کے ایک وفد نے راہل گاندھی سے ملاقات کی

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے باہر آج کافی شور دیکھنے میں آیا۔ دراصل، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کسان لیڈروں کو پارلیمنٹ میں اپنے دفتر میں ملنے کے لئے بلایا تھا لیکن اس وقت ہنگامہ ہو گیا جب کسانوں کو پارلیمنٹ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ تاہم ہنگامہ اور احتجاج کے بعد کسان لیڈروں کے 12 رکنی وفد نے لوک سبھا اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کی۔

Published: undefined

ملاقات سے کچھ دیر پہلے راہل نے کسانوں کو پارلیمنٹ میں داخل نہیں ہونے دینے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے میڈیا سے کہا، ’’ہم نے انہیں (کسان لیڈروں کو) یہاں ملاقات کے لئے مدعو کیا تھا۔ لیکن وہ انہیں یہاں (پارلیمنٹ) آنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ کیونکہ وہ کسان ہیں، شاید اسی لیے وہ انہیں اندر نہیں آنے دے رہے۔

انہوں نے مزید کہا، ’’یہ مسئلہ ہے لیکن ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ یہ تکنیکی مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔‘‘ تاہم کچھ دیر بعد کسانوں کو اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کسانوں کے وفد نے راہل گاندھی کے سامنے پرائیویٹ ممبر بل لانے کا کی درخواست کی۔

Published: undefined

کسان مزدور مورچہ اور سمت کسان مورچہ (غیر سیاسی) کے زیراہتمام ملک بھر کے 12 کسان رہنماؤں کے ایک وفد نے راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ کے دوران کانگریس ممبران پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال، امریندر سنگھ راجہ وارنگ، سکھ جیندر سنگھ رندھاوا، گرجیت سنگھ اوجلا، دھرم ویر گاندھی، ڈاکٹر امر سنگھ، دیپیندر سنگھ ہڈا اور جئے پرکاش بھی موجود تھے۔

Published: undefined

کسان رہنماؤں سے ملاقات کے بعد راہل گاندھی نے کہا، ’’ہم نے اپنے منشور میں قانونی ضمانت کے ساتھ ایم ایس پی کا ذکر کیا ہے۔ ہم نے اندازہ لگایا ہے اور اس پر عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔ ہم نے ابھی ایک میٹنگ کی تھی جس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ ہم اپوزیشن اتحاد کے دیگر لیڈروں سے بات کریں گے اور حکومت پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ ملک کے کسانوں کو ایم ایس پی کی قانونی ضمانت دے۔‘‘

Published: undefined

22 جولائی کو متحدہ کسان مورچہ (غیر سیاسی) اور کسان مزدور مورچہ نے کہا تھا کہ وہ ملک بھر میں مودی حکومت کے پتلے جلائیں گے۔ ایم ایس پی گارنٹی کو قانونی شکل دینے، قرض کی معافی، فصلوں کی بیمہ، کسانوں اور کھیت مزدوروں کی پنشن، بجلی کی نجکاری کو واپس لینے اور دیگر مطالبات کو پورا کرنے کے لیے تازہ احتجاج شروع کریں گے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ اپوزیشن کی جانب سے منظور کیے گئے پرائیویٹ بل کی حمایت کے لیے مارچ بھی کیا جائے گا۔ احتجاج کرنے والے کسان 15 اگست کو ملک بھر میں ٹریکٹر ریلیاں نکالیں گے۔ اور نئے مجرمانہ بل کی کاپیاں بھی جلائیں گے۔ کسان تنظیموں نے کہا تھا کہ کسانوں کا 'دلی چلو' مارچ 31 اگست کو 200 دن مکمل کرے گا۔ تنظیموں نے کسانوں سے پنجاب-ہریانہ کی کھنوری-شمبھو سرحد تک پہنچنے کی بھی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined