نئی دہلی: بی جے پی نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ شہر کے سول لائنز علاقے میں واقع دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش پر تقریباً 45 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد سے وہ کئی جماعتوں کے حملوں کی زد میں آ چکے ہیں۔ اب کانگریس نے بھی اس معاملے پر اروند کیجریوال کا محاصرہ کیا ہے۔
Published: undefined
پریس کانفرنس میں کانگریس لیڈر اجے ماکن نے کہا کہ کیجریوال عام آدمی کی طرح نظر آنے کے لیے لباس پہننے پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں لیکن جس طرح انہوں نے اپنا گھر بنایا ہے اس نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
Published: undefined
عآپ سربراہ پر نشانہ لگاتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ شیلا دکشت حکومت نے اپنے 15 سالہ دور میں اتنا خرچ نہیں کیا جتنا کیجریوال نے دو سالوں میں اپنے محل پر خرچ کر دیا۔ یہ بھی الزام لگایا کہ کیجریوال کے محل پر 171 کروڑ روپے خرچ ہوئے، 45 کروڑ روپے نہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ کیجریوال کی رہائش پر جو خرچ کیا گیا ہے وہ حکومت ہند کے خزانے سے گیا ہے۔ ایسی صورت حال میں ایل جی کو اس کی مکمل تحقیقات کرنی چاہئے۔ بدعنوانی سے جو بھی پیسہ کمایا جا رہا ہے، وہ کانگریس کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی وجہ سے بی جے پی مضبوط ہو رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز