قومی خبریں

سورت میں بی جے پی امیدوار کے بلامقابلہ منتخب ہونے پر کانگریس پہونچی الیکشن کمیشن، دوبارہ انتخاب کرانے کا مطالبہ

کانگریس کا کہنا ہے کہ مکیش دلال کو ناجائز اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے غلط طریقے سے فاتح قرار دیا گیا ہے۔ یہ ایک منصوبے کے تحت ہوا ہے اس لیے  اس سیٹ پر نئے سرے سے انتخابی عمل کرائے جائیں۔

<div class="paragraphs"><p>سورت سے بی جے پی امیدوار اپنی جیت کا سرٹیفکٹ حاصل کرتے ہوئے / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سورت سے بی جے پی امیدوار اپنی جیت کا سرٹیفکٹ حاصل کرتے ہوئے / تصویر آئی اے این ایس

 

سورت لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی امیدوار مکیش دلال کا بلامقابلہ منتخب ہونا اب متنازعہ شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اور اس جیت پر اب اشتباہ کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ گزشتہ کل کانگریس کے ذریعے اس معاملے میں ’میچ فکسنگ‘ کے الزام اور اس تعلق سے میڈیا میں پیش کیے گئے حقائق کے بعد اب کانگریس نے اس سیٹ پر دوبارہ انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے لیڈران پر مشتمل ایک وفد نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنروں سے ملاقات کرتے ہوئے سورت میں دوبارہ انتخابی عمل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے الیکشن کمشنرس سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے سورت سیٹ پر بی جے پی امیدورا کی بلامقابلہ جیت کو منسوخ کرنے اور اور جلد از جلد دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے تاکہ یہ واضح پیغام جائے کہ اس طرح سے غلط اثر ڈال کر فائدہ نہیں اٹھا یا جاسکتا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں ہے جہاں انتخابی پٹیشن کے ذریعے فیصلہ ہوگا۔

Published: undefined

ابھیشیک منو سنگھوی نے مزید کہا ہے کہ چار تجویز کنندگان نے سورت میں کانگریس امیدوار کے لیے دستخط کیے تھے لیکن اچانک چاروں نے اپنے دستخطوں سے انکار کر دیا۔ چاروں اکٹھے ہو گئے۔ یہ اتفاق نہیں ہے۔ ہمارا امیدوار کئی گھنٹوں تک لاپتہ رہا اور جب وہ سامنے آیا تو معلوم ہوا کہ دیگر تمام امیدواروں نے اپنی امیدواری واپس لے لی ہے۔ ہمارے امیدوار کی نامزدگی مسترد کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نہیں چاہتے کہ اس ملک میں الیکشن ہوں اور سورت کی سیٹ ایک پلیٹ میں سجا کر دے دی جائے تو پھر الیکشن کرانے کی ضرورت ہی کیا ہے؟

Published: undefined

واضح رہے کہ سورت لوک سبھا حلقے سے بی جے پی کے امیدوار کے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر کانگریس کا کہنا ہے کہ غلط اور ناجائز اثر و رسوخ کے ذریعے بی جے پی کے امیدوار کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔ پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ دراصل بی جے پی تاجر برادری سے خوفزدہ تھی جس کی وجہ سے اس نے سورت لوک سبھا سیٹ پر میچ فکسنگ کی کوشش کی۔ اس سیٹ پر کانگریس کے امیدوار نیلیش کمبھانی کی نامزدگی ایک دن پہلے ریٹرننگ آفیسر نے منسوخ کر دی تھی۔ کانگریس امیدوار کی نامزدگی کی منسوخی کے بعد باقی 8 امیدواروں نے بھی اپنی امیدواری واپس لے لی۔ ایسے میں بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ الیکشن کمیشن نے انہیں فاتح کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

Published: undefined

سورت لوک سبھا سیٹ سے کانگریس اور بی جے پی سمیت کل 11 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔ بی جے پی سے مکیش دلال، کانگریس سے نیلیش کمبھانی، بی ایس پی سے پیاری لال بھارتی، سردار ولبھ بھائی پٹیل پارٹی سے عبدالحمید خان، گلوبل ریپبلکن پارٹی سے جیش میواڈا، لوگ پارٹی سے سہیل خان نے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔ ان کے علاوہ اجیت سنگھ امت، کشور ڈایانی، باریا رمیش بھائی اور بھرت پرجاپتی آزادانہ طور پر پرچہ داخل کیے تھے۔ ان کے علاوہ کانگریس نے اپنے متبادل امیدوار سریش پڈسالہ پرچہ داخل کرایا تھا لیکن انہیں بھی تجویز کرنے والوں کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا۔ گجرات کے تمام 26 حلقوں پر 7 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے، لیکن سورت سیٹ پر بی جے پی امیدوار کو بلا مقابلہ فاتح قرار دینے کے بعد اب باقی 25 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined