قومی خبریں

شام اور ترکیہ کے بعد چین اور تاجکستان میں بھی آئے زلزلے، افغانستان تک محسوس کئے گئے جھٹکے

شام اور ترکیہ کے بعد اب چین میں 7.3 اور مشرقی تاجکستان میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے دونوں ممالک میں زلزلے کے جھٹکوں کی تصدیق کی ہے

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی 

شام اور ترکیہ میں زلزلے کے سانحہ کے درمیان چین اور تاجکستان کی سرحد پر آج صبح 7.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چین میں جمعرات (23 فروری) کی رات تقریباً 8:37 بجے سنکیانگ میں 7.3 اور مشرقی تاجکستان میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Published: undefined

چین کے ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) نے اوئغر خود مختار علاقے میں زلزلے کی تصدیق کی ہے جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے نے تاجکستان میں ان جھٹکوں کے بارے میں بتایا ہے۔ اتنی زیادہ شدت کے زلزلے کے بعد وہاں کی صورتحال کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

یو ایس جی ایس کے اندازوں کے مطابق تاجکستان میں جس علاقے میں زلزلہ آیا وہ پامیر کی بڑی چوٹیوں سے گھرا ہوا ہے۔ ایسی صورت حال میں وہاں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے لیکن اس سے جان و مال کا نقصان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس علاقے میں آبادی بہت کم ہے۔ تاہم ابھی تک چین کی صورتحال کے بارے میں کوئی واضح معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے اور اس کے آفٹر شاکس سے جان گنوانے والوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے علاوہ شام میں اس سانحہ میں کل 5800 افراد ہلاک ہوئے ہیں، یعنی اس علاقے میں اس آفت سے 45 ہزار سے زیادہ افراد کو لقمہ اجل بنا دیا ہے۔ ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مرنے والوں کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ ان اعداد و شمار میں شدید زخمیوں کا ذکر نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined