نئی دہلی: کانگریس کی اتر پردیش کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی بھی کورونا سے متاثر ہو گئی ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں کوارنٹائن کر لیا ہے۔پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔ قبل ازیں، کانگریس صدر سونیا گاندھی بھی گزشتہ روز کورونا سے متاثر پائی گئی تھیں اور وہ بھی کوارنٹائن میں ہیں۔
Published: undefined
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’میں نے کورونا ٹیسٹ کرایا ہے اور میں معمولی علامات کے ساتھ کورونا متاثر پائی گئی ہوں۔ میں نے کورونا کے تمام پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے خود کو گھر میں کوارنٹائن کر لیا ہے۔ میں ان لوگوں سے درخواست کرتی ہوں جو میرے رابطے میں آئے ہیں وہ اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ پرینکا گاندھی گزشتہ روز لکھنؤ کے دورے تھیں لیکن وہ قبل از وقت دہلی لوٹ آئی تھیں۔ وہ اپنی والدہ سونیا گاندھی سے رابطہ میں آئی تھیں، اس کے بعد وہ بھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز