ممبئی: ’گو کورونا، گو کورونا‘ کانعرہ لگا کر وبائی مرض کورونا کے شباب کے ایام میں تشہیر پانے والے دلت لیڈر و مودی حکومت میں وزیر رام داس اٹھاولے نے اب اس مرض کے خاتمے کے لئے نیا نعرہ لگایا ہے "نو کورونا۔۔ نو کورونا" اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے لکھا ہی کہ کورونا کے خاتمے کے لئے پہلے انہوں نے گو کورونا" کا نعرہ لگایا تھا لیکن اب چونکہ کورونا کے انسداد کی مہم کا آغاز عمل میں آیا ہے جس کے تحت عوام کو اس کے ٹیکے دئیے جائیں گے لہذا عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے وہ نیا نعرہ "نو کورونا۔۔ نو کورونا" لیکر آئے ہیں، تاکہ اس مرض سے سبھی محفوظ رہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مرکزی وزیر نے کورونا کے ابتدا ایام میں گو کورونا کا چینی سفارت کار کے ہمراہ مل کر نعرہ لگایا تھا جو اخبارات اور ٹی وی کی زینت بنا تھا۔ اٹھاولے نے دعوی کیا تھا کہ اس کا ورد کرنے سے یہ مرض ختم ہو جائے گا، حالانکہ کورونا وبا کا پھیلاؤ لگاتار بڑھتا ہی چلا گیا۔ اب بھی ہندوستان میں کورونا انفیکشن پر پوری طرح سے قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز