پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے بعد اب ایک اور گلوکار پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ حملے میں پنجابی گلوکار الفاز شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ انہیں موہالی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت اب مستحکم ہے۔ ساتھ ہی موہالی پولیس نے ملزم وکی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم ہریانہ کے پنچکولہ کے رائے پور رانی کا رہنے والا ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق گلوکار الفاز سنگھ کل رات کا کھانا کھانے کے بعد اپنے تین دوستوں گرپریت، تیجی اور کلجیت کے ساتھ ایک ڈھابے سے باہر آرہے تھے۔ وہاں اس کا رائے پور رانی کے رہنے والے وکی سے کہا سنی ہو گئی، جس کے بعد ان لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔
Published: undefined
دوسری جانب گلوکار ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کل رات کسی نے الفاز پر حملہ کیا۔ جس نے بھی یہ کیا ہے میں اسے نہیں چھوڑوں گا۔ آپ سب الفاز کے لیے دعا کریں۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شام کو پیش آیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined