قومی خبریں

اسکولوں اور اسپتالوں کے بعد اب ایئر انڈیا کی فلائٹ میں بھی بم کی دھمکی! پولیس نے افواہ قرار دیا

پولیس کے مطابق 15 مئی کی شام کو وڈودرا کے لیے روانہ ہونے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ کے ٹوائلٹ میں ایک ٹشو پیپر ملا، جس پر ’بم‘ لکھا ہوا تھا۔ تفتیش کے بعد وہاں سے کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی

<div class="paragraphs"><p>ایئرانڈیا ایکسپریس / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

ایئرانڈیا ایکسپریس / تصویر: آئی اے این ایس

 

دہلی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کی پرواز میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب ٹوائلٹ میں ٹشو پیپر پر ’بم‘ لکھا ہوا پایا گیا۔ اس کے بعد تمام افسران حرکت میں آگئے۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے فوری طور پر اس کی تحقیقات کی اور بم کی خبر کو افواہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔

Published: undefined

اس معاملے کی اطلاع دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ بدھ (15 مئی) کی شام تقریباً 7:30 بجے وڈودرا کے لیے روانہ ہونے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ کے ٹوائلٹ میں ایک ٹشو پیپر ملا، جس پر بم لکھا ہوا تھا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آئی جی آئی ایئرپورٹ) اوشا رنگانی کے مطابق ہم نے معیاری حفاظتی پروٹوکول کے بعد مکمل تفتیش کی لیکن وہاں سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے علاوہ دہلی کے کئی اسپتالوں کو اتوار کو ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی دی گئی تھی۔ تحقیقات کے بعد پولیس نے اسے محض افواہ قرار دیا تھا۔ اسی طرح دہلی، جے پور، لکھنؤ اور  کانپور میں بھی 10 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز میل موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے تمام اسکولوں کی مکمل چھان بین کی۔ اس کے بعد پولیس نے اسے افواہ قرار دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined