ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر مظفر نگر میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔مظفر نگر کے بڈھانہ علاقے میں ہفتے کی رات دیر گئے مسلم برادری کے سینکڑوں لوگ سڑک پر جمع ہوئے اور اس متنازع پوسٹ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج بڑھتے ہی پولیس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا اور پولیس اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Published: undefined
شائع خبروں کے مطابق مظفر نگر پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے اپنی پوسٹ میں کہا، 'بڈھانہ تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اور فرقہ کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ شیئر کرنے کے واقعے کے سلسلے میں، اعلیٰ حکام نے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔ فی الحال ٹریفک خوش اسلوبی سے چل رہا ہے۔
Published: undefined
علاقے کے ایس پی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کسی دوسرے فرقہ کے ایک شخص نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی، جس کی وجہ سے ایک خاص برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ اس کے بعد فوری کارروائی کی گئی اور 20 منٹ کے اندر اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق ملزم سے پوچھ گچھ کے ساتھ پوسٹ کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی تھیں کہ اسی دوران کسی نے افواہ پھیلائی کہ ملزم کو پولیس نے چھوڑ دیا ہے۔ جیسے ہی یہ افواہ پھیلی بہت سے لوگ جمع ہو گئے۔ لیکن پولیس نے سب کو سب کچھ سمجھا دیا ہے۔ لوگوں کو سیکورٹی کی یقین دہانی کے لیے فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined