نئی دہلی: آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل یکسان سول کوڈ (یو سی سی) پر بیانبازی شروع ہو گئی ہے۔ تمام بی جے پی لیڈران کے بعد اب وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس کے حق میں بیان دیا ہے۔ مودی کا کہنا ہے کہ یو سی سی پر جو بھی خدشات ہیں انہیں دور کیا جائے گا۔ دریں اثنا، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھی اس معاملہ پر ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں یو سی سی کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بورڈ سے وابستہ تمام وکلا موجود تھے۔
Published: undefined
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اجلاس کے دوران فیصلہ لیا کہ یونیفارم سول کوڈ کے تعلق سے ایک مسودہ تیار کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بورڈ سے وابستہ تمام افراد لا کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کا وقت مانگیں گے اور بورڈ اپنا مسودہ لا کمیشن کو سونپ دے گا۔ بورڈ کے اس اجلاس میں وزیر اعظم مودی کے بیان بھی ذکر کیا گیا۔
Published: undefined
ادھر وزیر اعظم مودی کے بیان پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سوال کیا کہ آخر وزیر اعظم مودی پاکستان سے ترغیب کیوں لے رہے ہیں؟ کیا یو سی سی کے نام پر ملک کی تکثریت اور تنوع کو چھین لیا جائے گا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ گزشتہ روز مدھیہ پردیش میں بی جے پی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے یو سی سی کی وکالت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں صرف ایک نظام ہونا چاہئے اور یو سی سی پر جو بھی خدشات ہیں پارٹی انہیں دور کرنے کی مہم چلائے گی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا ’’دوہرے نظام سے ملک کیسے چلے گا؟ آئین میں بھی تمام شہریوں کے لیے یکساں حقوق کا ذکر ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined