نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن میں میئر، ڈپٹی میئر، قائمہ کمیٹی کے 6 ممبران کے انتخاب کے دوران منگل کے روز ایک مرتبہ پھر ہنگامہ آرائی ہوئی۔ یہ ہنگامہ آرائی اس وقت ہوئی جب دہلی کے سوک سینٹر میں انتخابی عمل جاری تھا اور اس ترتیب میں پہلے نامزد کونسلر کے بعد منتخب کونسلر یکے بعد دیگرے حلف لے رہے تھے۔ ایوان میں 10 نامزد اور 250 منتخب کونسلروں کی حلف برداری مکمل ہو چکی تھی لیکن عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے کونسلروں کے درمیان بڑھتے ہوئے ہنگامے کے پیش نظر ایم سی ڈی ہاؤس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
Published: undefined
غورطلب ہے کہ ایم سی ڈی میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کا انتخاب سوک سینٹر میں 6 جنوری کو ہوا تھا لیکن جیسے ہی لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعہ پریزائیڈنگ افسر تعینات کئے گئے بی جے پی کے ستیہ شرما نے ایم سی ڈی ہاؤس میں حلف لیا اور اس کے بعد لیفٹیننٹ گورنر کے نامزد کردہ 10 کونسلروں کی حلف برداری کا عمل شروع ہوا، عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے نعرے لگائے جانے لگے اور پھر بی جے پی کے کونسلروں کی طرف سے بھی نعرے لگائے گئے۔ کچھ ہی دیر میں یہ نعرے بازی ہنگامہ آرائی اور ہاتھاپائی میں تبدیل ہو گئی۔ اس وقت ایم سی ڈی ہاؤس کی کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔
Published: undefined
بعد ازاں میئر، ڈپٹی میئر اور ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے 6 ممبران کے انتخاب کے لئے آج 24 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی۔ ایم سی ڈی میئر کے انتخاب میں سب سے پہلے نامزد کونسلروں کو حلف دلایا گیا۔ اس کے بعد منتخب کونسلر نے حلف لیا۔ جب تمام منتخب کونسلروں کی حلف برداری مکمل ہو گئی۔ اس کے بعد ایم سی ڈی ہاؤس چند منٹ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔ اب ایم سی ڈی ایوان میں میئر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہونے ہی والی تھی کہ ہی عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے کونسلروں کے درمیان ہنگامہ شروع ہو گئی۔
Published: undefined
اس کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر نے ایم سی ڈی ہاؤس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی۔ پچھلی بار ایلڈرمین کو سب سے پہلے حلف دلائے جانے پر ایم سی ڈی ہاؤس میں ہنگامہ اور تنازعہ ہوا تھا۔ چنانچہ ایوان کی کارروائی 6 جنوری کو بھی ملتوی کر دی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز