اتر پردیش کے کانپور کے بعد راجستھان کے اجمیر میں بھی ٹرین کو بے پٹری کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اجمیر کے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور پر پیر کی رات کو سرادھنا اور بانگڑ گرام ریلوے اسٹیشن کے درمیان دو جگہوں پر ریلوے ٹریک پر تقریباً ایک کوئنٹل وزن کا سیمنٹ بلاک رکھا ہوا تھا تاکہ ٹرین کو پٹری سے اتارا جا سکے۔ ٹرین ریلوے ٹریک پر رکھے ہوئے سیمنٹ بلاک کو توڑتے ہوئے آگے نکل گئی۔ راحت کی بات ہے کہ ٹرین حادثہ کی شکار نہیں ہوئی اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ ٹرین پھولیرا سے احمد آباد کی طرف جا رہی تھی، تبھی سیمنٹ بلاک کے انجن سے ٹکرانے کی آواز سنائی دی جس کے بعد ڈرائیور نے فوراً ٹرین روک دی اور باہر اتر کر دیکھا تو اس سنگین سازش کا پتہ چلا۔۔ ڈی ایف سی سی کے ملازم روی بُندیلا اور وشوجیت داس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس کے بعد پولیس معاملے کی جانچ میں لگ گئی ہے۔
Published: undefined
سیمنٹ بلاک جائے واقعہ سے آگے ایک کیلومیٹر کی دوری پر دو الگ الگ جگہوں پر رکھا گیا تھا۔ واقعہ کے بعد ڈی ایف سی سی اور آر پی ایف کی ٹیم نے مشترکہ طور پر سرادھنا سے بانگڑ گرام اسٹیشن کے درمیان پٹرولنگ بھی کی۔ حالت صحیح پانے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت شروع کر دی گئی۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کے بعد ہی اس سلسلے میں صحیح جانکاری دی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
غور طلب رہے کہ اس سے پہلے اتر پردیش کے کانپور میں بھی اتوار کو رات کے تقریباً 8.30 بجے پریاگ راج سے بھیوانی جا رہی کالندی ایکسپریس کے ریلوے ٹریک پر رکھے گئے گیس سلنڈر سے ٹکرانے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس وقت بھی بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا تھا جس کی ابھی بھی جانچ چل رہی ہے۔ لگاتار ہو رہے اس طرح کے واقعات مسافروں کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے اس لیے اس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری اور صحیح جانچ کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined