قومی خبریں

اتراکھنڈ میں جوشی مٹھ کے بعد کرن پریاگ میں بھی مکانات میں دراڑیں پڑنے سے دہشت، انتظامیہ کی ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا کیا دورہ

متاثرہ افراد مدت طویل سے ریاست کی بی جے پی حکومت سے گہار لگا رہے ہیں لیکن انہیں کوئی مدد فراہم نہیں کی گئی۔ اب حکومت کے خلاف عوامی غم و غصہ نظر آ رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

دہرادون: اتراکھنڈ کے چمولی ضلع کے جوشی مٹھ میں جاری زمین دھنسنے کے بحران کے درمیان، کرن پریاگ میونسپلٹی میں واقع تقریباً 70 مکانات میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ یہ دراڑیں بھی بہت گہری ہیں۔ جوشی مٹھ کے حالات کو دیکھ کر کئی خاندانوں نے کرن پریاگ میں بھی اپنا گھر بار چھوڑ دیا ہے اور حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

چمولی ضلع کی کرن پریاگ میونسپلٹی کے بہوگنا نگر کے 50 گھروں میں بھی دراڑیں پڑی ہیں اور یہاں مختلف مقامات پر زمین کھسکنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ مقامی میونسپلٹی نے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے، جبکہ انتظامیہ کی ٹیم نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

Published: undefined

بہوگنا نگر کے کئی خاندان ایسے ہیں جنہوں نے اپنا گھر بار چھوڑ کر اپنے رشتہ داروں کے پاس پناہ لی ہے۔ کرن پریاگ اپر بازار وارڈ کے 30 خاندان بھی تباہی کے خطرے سے دوچار ہیں۔ متاثرین طویل عرصے سے ریاستی حکومت سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ لیکن بہوگنا نگر اور اپر بازار وارڈ کے متاثرین تک ریاستی حکومت کی مدد نہیں پہنچی ہے۔ ایسے میں ریاستی حکومت کے خلاف لوگوں میں غصہ ہے۔

Published: undefined

تحصیلدار سریندر دیو نے بتایا کہ انتظامیہ کی ٹیم نے متاثرہ علاقہ کا پہلے بھی معائنہ کیا تھا اور 27 عمارتوں کی نشاندہی کی تھی۔ اس کے ساتھ جیولوجیکل سروے اور بڑے تدارک کے منصوبے کی سفارش کی گئی۔ آئی آئی ٹی روڑکی کی ٹیم نے یہاں دو بار سروے کیا ہے، اس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ تحصیلدار کا کہنا ہے کہ یہاں غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی کرکے انہیں خالی کرایا جائے گا۔ جانچ رپورٹ ڈی ایم کو بھیجی جائے گی اور اس کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

دوسری طرف، جوشی مٹھ میں متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے، ہر خاندان کو 1.50 لاکھ روپے کی عبوری امداد فوری طور پر آفات امدادی فنڈ سے دی جائے گی۔ اس میں سے 50000 روپے گھر کی تبدیلی کے لیے اور ایک لاکھ روپے پیشگی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان کو بعد میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ سکریٹری وزیر اعلیٰ آر میناکشی سندرم نے اس کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں اتراکھنڈ حکومت جلد ہی 45 کروڑ روپے واگزار کرنے جا رہی ہے۔

Published: undefined

جوشی مٹھ میں زمین دھنسنے سے متاثر ہونے والے مقامی لوگوں کو مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ دیا جائے گا اور متعلقہ افراد کی تجاویز اور عوامی مفاد میں مارکیٹ ریٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جو لوگ کرائے کے مکان میں جانا چاہتے ہیں، انہیں 6 ماہ کے لیے 4000 روپے ماہانہ کی امداد فراہم کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined