قومی خبریں

آسام میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے صورتحال ابتر، ایک شخص ہلاک، دو لاکھ کے قریب متاثر

آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ نگاؤں، کریم گنج، ہیلاکنڈی، مغربی کاربی انگلونگ، کھچار، ہوجائی، گولاگھاٹ، دیما ہاساو اور کاربی انگلونگ میں 1,98,856 لوگ متاثر ہوئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>آسام میں سیلاب کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

آسام میں سیلاب کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 

طوفان 'ریمل' کے بعد ہونے والی مسلسل بارشوں کی وجہ سے جمعرات کو آسام کے نو اضلاع میں سیلاب کی صورتحال سنگین رہی، جہاں بڑی ندیوں کے پانی کی سطح بڑھ گئی ہے اور بڑے علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ ریاست میں بارش اور سیلاب سے تقریباً 1.98 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔

آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) کے عہدیداروں نے بتایا کہ نگاؤں، کریم گنج، ہیلاکنڈی، مغربی کاربی انگلونگ، کھچار، ہوجائی، گولاگھاٹ، دیما ہاساو اور کاربی انگلونگ میں 1,98,856 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہیلاکنڈی ضلع میں ڈوبنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی، جس سے ریاست میں منگل سے سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی، جب کہ 18 دیگر زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کچھار ضلع سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور یہاں کے 1,02,246 لوگ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد کریم گنج میں 36,959، ہوجائی میں 22,058 اور ہیلاکنڈی میں 14,308 لوگ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

حکام نے بتایا کہ کل 3,238.8 ہیکٹر رقبے میں اگائی گئی فصلیں زیر آب آ گئی ہیں اور 2,34,535 مویشی بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ اضلاع میں کئی مقامات پر برہم پترا اور بارک ندیاں اور ان کی معاون ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ کل 35,640 لوگوں نے 110 ریلیف کیمپوں میں پناہ لی ہے، جن میں سب سے زیادہ تعداد 19,646 ہوجائی میں ہے، اس کے بعد 12,110 کچھار میں، 2,060 ہیلا کندی میں اور 1,613 کریم گنج میں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined