قومی خبریں

گیانواپی کے بعد اب ’بھوج شالہ‘ کا ہوگا اے ایس آئی سروے، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے دیا حکم

ایڈووکیٹ وشنو شنکر جین نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’مدھیہ پردیش میں بھوج شالہ/دھار کے اے ایس آئی سروے کے لیے میری گزارش کو اندور ہائی کورٹ نے منظوری دے دی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>بھوج شالہ، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/Itishree001">@Itishree001</a></p></div>

بھوج شالہ، تصویر @Itishree001

 

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بنچ نے دھار واقع بھوج شالہ کا سروے کرانے سے متعلق حکم جاری کر دیا ہے۔ یعنی گیانواپی مسجد احاطہ کی طرح ہی بھوج شالہ کا بھی اے ایس آئی سروے ہگا۔ اس معاملے پر سماعت کے بعد پیر کے روز عدالت نے اے ایس آئی کو پانچ ماہرین کی ٹیم بنانے کے لیے کہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چھ ہفتوں میں اس ٹیم کو اپنی رپورٹ تیار کر عدالت کے حوالے کرنی ہوگی۔

Published: undefined

ایڈووکیٹ وشنو شنکر جین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھوج شالہ سروے کے تعلق سے جاری عدالتی حکم کی کاپی شیئر کی ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’’مدھیہ پردیش میں بھوج شالہ/دھار کے اے ایس آئی سروے کے لیے میری گزارش کو اندور ہائی کورٹ نے منظوری دے دی ہے۔‘‘ دی گئی جانکاری کے مطابق ہائی کورٹ نے پورے سروے کی فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی کرنے کے لیے کہا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ جی پی آر-جی پی ایس طریقے سے بھوج شالہ کا سائنسی سروے کرایا جائے۔

Published: undefined

دراصل ہندو فریق کی طرف سے بھوج شالہ کا سروے کرائے جانے سے متعلق مطالبہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اندور بنچ نے اس پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا اور اب فیصلہ ہندو فریق کے حق میں سنایا گیا ہے۔ ہندو فریق نے یہاں ہونے والی نماز پر روک لگانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ یہاں کمال مولانا درگاہ بھی ہے جس کے تعلق سے تنازعہ جاری ہے۔ ہندو فریق کا الزام ہے کہ بھوج شالہ ایک یونیورسٹی تھی جس میں واگ دیوی کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا اور بعد میں مسلم حکمراں نے اس کو مسجد میں تبدیل کر دیا۔ اس کے باقیات مولانا کمال الدین مسجد میں موجود ہونے کی بات بھی کہی جاتی ہے۔ یہ مسجد بھوج شالہ کے احاطہ میں ہی واقع ہے، جبکہ دیوی کا مجسمہ لندن کے میوزیم میں رکھا ہوا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بھوج شالہ میں جمعہ کے روز مسلم فریق کو نماز پڑھنے کے لیے دوپہر ایک بجے سے تین بجے تک داخلے کی اجازت ہے۔ منگل کے روز یہاں ہندو فریق کو پوجا کرنے کی اجازت ملی ہوئی ہے۔ یعنی دونوں فریقین کو الگ الگ دنوں میں اپنی عبادت کرنے کی اجازت ہے۔ ان دو دنوں میں دونوں فریقین بغیر کسی فیس کے یہاں داخل ہو سکتے ہیں۔ باقی کے دنوں میں ایک روپے کا ٹکٹ لگتا ہے۔ علاوہ ازیں وسنت پنچمی پر سرسوتی پوجا کے لیے ہندو فریق کو پورے دن پوجا کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined