قومی خبریں

گوتم گمبھیر کے بعد رکن پارلیمنٹ جینت سنہا کی بی جے پی صدر سے اپیل، ’مجھے انتخابی ذمہ داریوں سے آزاد کر دیں‘

لوک سبھا انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جینت سنہا نے پارٹی صدر سے درخواست کی ہے کہ انہیں انتخابی ذمہ داریوں سے آزاد کر دیا جائے۔ انہوں نے ایکس پر یہ اطلاع فراہم کی

<div class="paragraphs"><p>جینت سنہا / آئی اے این ایس</p></div>

جینت سنہا / آئی اے این ایس

 
IANS_PIB

گوتم گمبھیر کے سیاسی میدان کو خیرباد کہنے کے بعد ہزاری باغ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ جینت سنہا نے بھی پارٹی سے درخواست کی ہے کہ انہیں انتخابی ذمہ داریوں سے آزاد کیا جائے۔ انہوں نے پارٹی سربراہ جے پی نڈا کو اس بارے میں مطلع کیا ہے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

Published: undefined

اپنی پوسٹ میں جینت سنہا نے لکھا، ’’میں نے پارٹی صدر جے پی نڈا سے مجھے میری براہ راست انتخابی ذمہ داریوں سے آزاد کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ میں ہندوستان اور دنیا بھر میں عالمی ماحولیات کی تبدیلی سے نمٹنے کی اپنی کوششوں پر توجہ مرکوز کر سکوں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’میں پارٹی کے ساتھ معاشی اور گورننس سے متعلق معاملات پر کام کرتا رہوں گا۔ مجھے پچھلے دس سالوں سے ہندوستان اور ہزاری باغ کے لوگوں کی خدمت کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، مجھے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی قیادت کی طرف سے فراہم کردہ بہت سے مواقع سے نوازا گیا ہے۔ میں ان سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ جئے ہند۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ اس سے پہلے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے بھی ایس ہی پوسٹ کی ہے اور جے پی نڈا سے خود کو سیاسی ذمہ داریوں سے آزاد کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ فی الحال وہ کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں اور سیاسی ذمہ داریوں سے آزاد رہنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے بات کی ہے۔

Published: undefined

گوتم گمبھیر اور جینت سنہا نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب بی جے پی لوک سبھا انتخابات کے لیے 100 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرنے والی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دہلی کی 7 لوک سبھا سیٹوں کے لیے جاری ہونے والی فہرست میں کئی ارکان پارلیمنٹ کے ٹکٹ کٹ سکتے ہیں اور گوتم گمبھیر کا نام بھی ان میں شامل ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined