ممبئی: عروس البلاد میں کورونا کے معاملات میں مسلسل پانچ روز تک گراوٹ خبروں سے انتظامیہ مطمئن نظر آرہی تھی لیکن پانچ کی مسلسل گراوٹ کے بعد آج ایک بار پھر کورونا کیسیز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یومیہ معاملات میں اضافے کے سبب انتظامیہ ایک مرتبہ پھر تشویش میں مبتلہ ہوگئی ہے۔
Published: undefined
ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کی یومیہ رپورٹ کے مطابق ممبئی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6 ہزار 32 کورونا کے معاملات ملے ہیں۔ جبکہ ایک روز میں کورونا کے سبب 12 مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس درمیان اچھی خبر یہ ہیکہ ایک روز میں 18 ہزار سے زیادہ افراد مریض سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کی یومیہ رپورٹ کے مطابق ایکٹیو کورونا معاملات کی تعداد پچاس ہزار کے نیچے ہی درج کی گئی ہے۔
Published: undefined
بی ایم سی انتظامیہ نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 60 ہزار سے زیادہ افراد کی کورونا جانچ کی تھیں جو ایک روز قبل کے مقابلے میں تھوڑے زیادہ تھے۔ واضح رہے کہ گذشتہ پانچ روز سے ممبئی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل گراوٹ درج کی جارہی تھی۔ لیکن چھٹے روز کورونا معاملات میں ایک بار پھر اضافہ سے تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔
Published: undefined
بی ایم سی شعبہ ء صحت کے میڈیا بلیٹن کے مطابق نئے درج شدہ معاملات میں 84 فیصد ایسے کورونا مریض ملے ہیں جن میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئی ہیں۔ واضح رہے ایک روز کے وقفے میں 575 نئے کورونا مریضوں کو ہی اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ ان میں سے صرف 95 مریضوں کو ہی آکسیجن فراہم کی گئی ہے۔ جبکہ شہر میں کورونا مریضوں کیلئے دستیاب اسپتال بیڈ میں سے صرف 13.8 بیڈ ہی مریضوں کے استعمال میں آئے ہیں ۔
Published: undefined
11 جنوری سے 17 جنوری کے درمیان کووڈ کیسیز میں صرف 1.10 فیصد کا ہی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ کورونا کے بڑھتے معاملات کے مدعے نظر شہر اور ریاستی انتظامیہ کافی چاک و چوبند ہے۔ مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو روکنے کیلئے کمربستہ دیکھائی دے رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز