قومی خبریں

زگی پورہ چرار شریف میں تہری کھانے کے بعد 39افراد بیمار 18 سری نگر منتقل: حکام

تہری کھانے کے بعد 39 افراد بیمار پڑ گئے جنہیں ضلع ہسپتال چرار شریف منتقل کیا گیا اور ابتدائی علاج ومعالجہ کے بعد 15بچوں سمیت 18کو سری نگر ریفر کیا گیا۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس  

وسطی ضلع بڈگام کے زگی پورہ چرار شریف علاقے میں جمعہ کے روز تہری کھانے کے بعد 39 افراد اچانک بیمار پڑ گئے اور اُنہیں سب ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے 18افراد کو سری نگر ریفر کیا گیا ۔

Published: undefined

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ زگی پورہ چرار شریف میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب تہری کھانے کے بعد 39 افراد بیمار پڑ گئے اور اُنہیں فوری طورپر سب ضلع ہسپتال چرار شریف منتقل کیا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی علاج ومعالجہ کے بعد 15بچوں سمیت 18کو سری نگر ریفر کیا گیا۔ سب ضلع ہسپتال چرار شریف میں تعینات ایک ڈاکٹر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ زگی پورہ چرار شریف سے قریباً 39افراد اچانک بیمار پڑ گئے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ تہری کھانے کے بعد اچانک 39افراد دست، قے اور بخار میں مبتلا ہو ئے اور اُن پر گشی طاری ہوئی ۔ اُن کے مطابق 18افراد کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر منتقل کیا گیا جن میں سے 15بچوں کو سونہ وار اور 3 کو صدر ہسپتال سری نگر پہنچایا گیا ہے۔

Published: undefined

بلاک میڈیکل آفیسر چرار شریف ڈاکٹر تصور نے یو این آئی اردو کوتفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ زگی پورہ چرار شریف سے 39 افراد کو ہسپتال لایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ 15بچوں کو سری نگر کے بچہ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 3صدر ہسپتال میں بھرتی کئے گئے ۔

Published: undefined

دریں اثنا زگی پورہ چرار شریف میں تہری کھانے کے بعد 39افراد کوہسپتال منتقل کرنے کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا اور لوگ اپنے بچوں کی خیر و عافیت دریافت کرنے کی خاطر ہسپتال پہنچے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined