اَن لاک 1.0 کے تحت ہندوستان میں کاروباری سرگرمیاں شروع تو کر دی گئی ہیں، لیکن لوگوں پر کورونا کا خطرہ کافی بڑھ گیا ہے۔ اس کی ایک مثال راجستھان کے شہر کوٹہ میں دیکھنے کو ملی جہاں جوس پی کر 9 افراد کورونا کے شکار ہو گئے۔ دراصل اَن لاک 1.0 میں حکومت نے کچھ شرائط کے ساتھ جوس کی دکانوں کو بھی کھولنے کی بھی اجازت دی ہوئی ہے، اور اس کا نتیجہ کوٹہ میں دیکھنے کو ملا۔
Published: 27 Jun 2020, 12:59 PM IST
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کوٹہ کے چوپاٹی بازار میں ایک جوس سنٹر کی دکان سے جوس پینے والے 9 لوگوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔ جب ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ پازیٹو پائے گئے۔ اس خبر سے پورے شہر میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ کوٹہ ہی نہیں، جوس پی کر کورونا پازیٹو ہونے کی خبر جہاں تک پہنچی وہاں کے لوگوں میں چہ می گوئیاں شروع ہو گئیں۔ اس خبر سے جوس کے کاروبار کو جو نقصان پہنچے گا وہ تو ایک الگ بات ہے، لیکن باتیں تو اب یہ گشت کر رہی ہیں کہ کمیونٹی پھیلاؤ کا خطرہ بہت بڑھ گیا ہے۔
Published: 27 Jun 2020, 12:59 PM IST
بہر حال، بتایا جا رہا ہے کہ چوپاٹی واقع جوس سنٹر پر بڑی تعداد میں لوگ جوس پینے کے لیے پہنچتے ہیں۔ اس درمیان جوس سنٹر کا ایک ملازم بیمار ہو گیا۔ اس کے بعد جب اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ پازیٹو نکلا۔ اس خبر کے بعد محکمہ صحت فکرمند ہوئی اور فوری طور پر جوس سنٹر کو بند کروا دیا۔ بعد ازاں محکمہ نے ایک نوٹس جاری کر کے ان سبھی لوگوں سے جوس سنٹر پر کورونا ٹیسٹ کے لیے لگنے والے کیمپ میں پہنچنے کی گزارش کی جنھوں نے ایک خاص مدت میں اس جوس سنٹر پر جوس پیا تھا۔ ان میں سے کئی لوگوں نے دن بھر لائن میں لگ کر کیمپ میں کورونا کی جانچ کرائی۔ جب سبھی لوگوں کی رپورٹ سامنے آئی تو پتہ چلا کہ دو خاتون سمیت 9 لوگ کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔
Published: 27 Jun 2020, 12:59 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Jun 2020, 12:59 PM IST
تصویر @revanth_anumula