کانگریس کے سینئر رہنما راج ببر نے ہفتے کے روز کہاکہ اگر انڈیا الائنس کی سرکار بنتی ہے تو اگنی ویر اسکیم کو منسوخ کرکے سابقہ نظام کو بحال کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھاجپا لوگوں کے مسائل حل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہو گئی ہے۔ان باتوں کا اظہار راج ببر نے ادھم پور میں چناوی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
Published: undefined
راج ببر نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے من گھڑت دعوئے کئے جارہے ہیں ، حقیقت یہی ہے کہ ملک کے لو گ اب بدلاؤ چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو لے کر بی جے پی غیر سنجیدہ ہے۔
Published: undefined
راج ببر نے کہا کہ’جس دن انڈیا الائنس کی سرکار بنتی ہے تو اگنی ویر اسکیم کو ختم کرکے سابقہ نظام کو بحال کردیں گے۔ ‘انہوں نے مزید کہاکہ بی جے پی بنیادی مسائل کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ رہی ۔
Published: undefined
ان کے مطابق پورے ملک میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے، مہنگائی نے تو ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں لیکن بھارتیہ جنتاپارٹی سب کچھ ٹھیک ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گی اور انڈیا الائنس مرکز میں حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز