قومی خبریں

جموں و کشمیر میں بادل پھٹنے کے بعد بہہ گئے لوگوں کے گھر، رہائشی علاقوں میں پانی داخل، سری نگر-لیہہ قومی شاہراہ بند

ضرورت مند لوگوں کو فوری مدد فراہم کرنے اور نقصان کا اندازہ و حالات کا جائزہ لینے کے لئے افسران موقع پر موجود ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر سوشل میڈیا

 

ملک میں ان دنوں کئی ریاستوں میں جگہ جگہ تیز بارش اور بادل پھٹنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ آج جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع میں بادل پھٹنے سے ضلع میں سڑکوں کو کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی لوگوں کے گھروں اور گاڑیوں کے بھی پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ جانے کی اطلاع ملی ہے۔ گاندربل ضلع کے کچیروان میں سڑک میں دراریں آنے کی وجہ سے سری نگر-لیہہ قومی شاہراہ پر آمد و رفت کو اگلے حکم تک بند کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

بادل پھٹنے کے بعد جموں و کشمیر کے اس علاقے میں اچانک آئے سیلاب کی وجہ سے رہائشی گھروں سمیت کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ واضح ہو کہ مئی کے مہینے میں بھی یہاں بادل پھٹنے کے واقعہ میں سڑکوں کو کافی نقصان پہنچا تھا۔ چیروان کنگن علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ کئی گاڑی ملبے میں پھنس گئے ہیں اور رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا ہے جبکہ کھیتی کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ پڈبل کے پاس نہر اوور فلو ہونے کی وجہ سے سڑک پر کیچڑ جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ایس ایس جی روڈ بند ہوگیا ہے۔ راحت کی بات ہے کہ اس سلسلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Published: undefined

بادل پھٹنے کے واقعہ کے بعد ضرورت مند لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے افسران موقع پر موجود ہیں۔ قومی شاہراہ بند ہوجانے کی وجہ سے وادی کشمیر کا رابطہ لداخ سے منقطع ہو گیا ہے جبکہ امرناتھ یاترا کے لیے بال ٹال بیس کیمپ کی رسائی بھی مشکل ہوگئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق کنگن، گاندربل میں بڑے پیمانے پر بادل پھٹنے سے کئی سڑکوں اور فصلوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔ نقصان کا اندازہ لگانے اور حالات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined