آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائڈو کے بعد اب تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے بھی آبادی بڑھانے کے متعلق بیان دیا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو 16 بچے پیدا کرنے کی صلاح دی ہے۔ ایم کے اسٹالن نے یہ بیان اس پروگرام میں دیا جہاں ایک ساتھ 31 جوڑوں کی اجتماعی شادی ہو رہی تھی۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اپنی تقریر کے دوران انسانی وسائل کی ترقی و سماجی انصاف کے وزیر شیکھر بابو کی کارگزاریوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مندروں کے انتظام اور وسائل کو ہموار کرنے میں ڈی ایم کے سرکار کی کوششوں کو سچے عقیدت مندوں نے کافی پسند کیا ہے۔ پھر وہ کچھ مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’بڑے بزرگ نئے شادی شدہ جوڑے کو 16 اقسام کی جائیدادوں کی دعائیں دیتے تھے، شاید اب 16 اقسام کی جائیدادوں کی جگہ 16 بچے پیدا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعلیٰ اسٹالن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’’بہت پہلے ’کلیگ نار‘ نے فلم ’پرا شکتی‘ میں ایک مکالمہ لکھا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا ہم مندروں کے خلاف نہیں ہیں، بلکہ مندروں کے خوفناک مردوں کا کیمپ بننے کے خلاف ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آبادی کم ہو رہی ہے جس کا اثر ہماری لوک سبھا سیٹوں پر بھی پڑے گا۔ اس لئے کیوں نہ ہم 16-16 بچے پیدا کریں۔
Published: undefined
واضح ہو کہ اس سے قبل آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے بھی ریاست میں بڑھتی بزرگوں کی آبادی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے 20 اکتوبر کو ایک تقریب میں عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ دو سے زیادہ بچے پیدا کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا ہم نے پہلے ایسا قانون بنایا تھا کہ زیادہ بچے والے لوگ انتخاب نہیں لڑ پائیں گے۔ اب ہم اس قانون کو ختم کر کے اس کے برعکس قانون لانے کی سوچ رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے زیادہ بچے والی فیملی کو اضافی سہولیات دینے کی بھی بات کہی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined