نئی دہلی: ملک کے مشہور شاعر اور غریب عوام کی آواز بن کر ابھرنے والے کانگریس کے نوجوان لیڈر عمران پرتاپ گڑھی کانگریس ہائی کمان کی کوششوں سے راجیہ سبھا کا ممبر بن گئے ہیں۔ اگر سیاسی پنڈتوں کی مانیں تو کانگریس نے عمران کو راجیہ سبھا میں اقلیتوں کی آواز کو اور ان کے مسائل کو اٹھانے کے لیے بھیجا ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی شروع سے ہی بے خوف اور نڈر ہو کر حکومت مخالف شاعری کرتے رہے ہیں اور سماج کے پسماندہ، غریب طبقہ کے لیے اپنی آواز بلند کرتے آرہے ہیں۔ ان کی شاعری کے تمام سیکولر لوگ دیوانے ہیں اور معاشرے کا ایک بہت بڑا طبقہ سوشل میڈیا پر ان کو فالو کرتا اور سنتا ہے۔ یہاں بتاتے چلیں کہ عمران پرتاپ گڑھی نے جس تیزی سے کانگریس میں اپنی شناخت بنائی ہے وہ حیران کن ہے اور جس برے دور میں عمران پرتاپ گڑھی کانگریس میں شامل ہوئے تھے وہ بھی ان کے لیے بہت مشکل فیصلہ تھا۔
Published: undefined
راجیہ سبھا کا رکن منتخب ہونے کے بعد عمران پرتاپ گڑھی نے سب سے پہلے کانگریس کی اعلیٰ قیادت سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سپریمو نے جس طرح مجھ جیسے نوجوان پر اعتماد ظاہر کیا اور راجیہ سبھا میں بھیجا، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس نوجوانوں کی بات کرتی ہے، کانگریس میں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے اور آج کانگریس نے واضح کیا ہے کہ وہ مظلوموں کی آوازوں کو پارلیمنٹ میں بھیجنے کی وکالت کرتی ہے تاکہ ان کی آواز کو زیادہ مضبوطی سے بلند کیا جا سکے۔ اسی طرح عمران پرتاپ گڑھی نے مہاراشٹر میں تمام کانگریس لیڈران و کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور ان تمام 44 ایم ایل اے کو بھی شکریہ کہا جنہوں نے انھیں رکن پارلیمنٹ بنانے میں اہم رول ادا کیا۔
Published: undefined
کچھ لوگوں نے عمران پرتاپ گڑھی کو راجیہ سبھا رکن بنائے جانے پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ عمران کو ایوان بالا آسانی سے پہنچا دیا گیا ہے لیکن انھوں نے عمران کی دن رات کی محنت، ان کی آنکھوں میں نمی، پسینے سے تر حالت اور پاؤں کے چھالے نہیں دیکھے۔ جس دن سے عمران پرتاپ گڑھی کو کانگریس نے قومی اقلیتی شعبے کا سربراہ بنایا تھا، اسی دن سے عمران نے پورے ملک میں اقلیتی شعبے کی ایک ٹیم بنانے کے ساتھ ساتھ ہر ریاست کا دورہ کیا اور تنظیم کی پالیسیوں کو سمجھ کر ان میں تبدیلیاں کیں۔ اس کے نتیجے میں اقلیتیں کانگریس سے قریب ہونا شروع ہوئیں۔ ان کے آتے ہی دبے کچلے عوام کے دلوں میں یہ احسااس جاگا کہ اب کانگریس میں ان کے جذبات و احساسات کا ترجمان آگیا ہے۔ انہیں یقین ہوگیا کہ اب ان کے مسائل حل ہوں گے۔ اب اقلیتی شعبہ کانگریس پارٹی کو ہر جگہ مضبوط کرتا نظر آرہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عمران پرتاپ گڑھی نے ایک قانونی سیل بھی بنایا ہے جس نے مدھیہ پردیش میں تسلیم چوڑی والے کی ضمانت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آسام میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو قانونی مدد فراہم کرنے میں مدد کی اور مظلوم خاندان کو مالی مدد بھی فراہم کی گئی۔
Published: undefined
اپنے جھارکھنڈ کے دورے کے دوران عمران پرتاپ گڑھی نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کر کے موب لنچنگ بل بنانے کی پیشکش کی تھی، ان کے مطالبے پر جھارکھنڈ حکومت نے ایوان میں موب لنچنگ بل پیش کیا۔ عمران پرتاپ گڑھی جس دن سے اقلیتوں کے قومی صدر بنائے گئے ہیں، اس دن کے بعد سے کانگریس ہیڈ کوارٹر کی رونق لوٹ آئی ہے کیونکہ عمران پرتاپ گڑھی باقاعدگی سے اپنے دفتر میں گھنٹوں بیٹھ کر لوگوں سے ملتے ہیں اور ان کے مسائل حل کرتے ہیں۔ وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہیں کیونکہ ان سے پہلے کوئی عہدیدار اس طرح نہیں بیٹھتا تھا۔ اگر ہم انتخابات کی بات کریں تو حال ہی میں مکمل ہونے والے پانچ ریاستوں کے انتخابات کے نتائج یا مینڈیٹ چاہے کچھ بھی رہا ہو، لیکن عمران پرتاپ گڑھی نے جس طرح پانچوں ریاستوں میں دن رات انتخابی مہم چلائی، ان کے لیے پارٹی کے اندر ان کے مخالفین کا ایک طبقہ بھی ان کے کام کرنے کے انداز کا قائل تھا۔
Published: undefined
عمران پرتاپ گڑھی کے راجیہ سبھا رکن منتخب ہونے کے بعد آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے انچارج احمد خان، مہاراشٹرا اور ممبئی کے انچارج سلمان پرتاپ گڑھی، دہلی کے انچارج شاہنواز شیخ، شمیم پرتاپ گڑھی وغیرہ نے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز