لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے آج کہا کہ لکھیم پور کھیری میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی اور اعظم گڑھ و چندولی میں دلتوں کی ہراسانی اس بات کے ثبوت ہیں کہ اترپردیش میں جنگل راج چل رہا ہے۔ مایاوتی نے ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ "یوپی میں موجودہ بی جے پی حکومت میں بھی قانون کا نہیں بلکہ جنگل راج چل رہا ہے۔ جس کے تحت یہاں پنچایت انتخابات میں پیش آئے متعدد تشدد کے واقعات و لکھیم پور کھیری کی ایک خاتون کے ساتھ کی گئی بدسلوکی بھی کافی شرمناک ہے۔ کیا یہی ان کا قانون کا راج و جمہوریت ہے۔ یہ سوچنے کی بات ہے۔
Published: undefined
مایاوتی نے اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا اب ضلع اعظم گڑھ کی طرح چندولی کے برتھرا خورد گاؤں میں بھی دلتوں کے گھروں کو دبنگوں کے ذریعہ اجاڑا و ہراساں وغیرہ کیا گیا، کیا یہی ان کا دلت پریم ہے۔ دکھ کی بات یہ بھی ہے کہ ابھی بھی مرکز و یوپی حکومت کے دلت وزراء خاموش کیوں ہیں۔ یہ کافی تشویشناک ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ لکھیم پور کھیری میں نامزدگی کے دوران پسگواں بلاک احاطے میں ایس پی حامی خاتون امیدوار ریتو سنگھ سے پولیس کے سامنے بدسلوکی کی گئی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی او، ایس او، ایک انسپکٹر کے علاوہ تین پولیس سب انسپکٹر کو معطل کردیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined