بی جے پی کے سینئر لیڈران دہلی اسمبلی انتخاب کے لیے انتخابی تشہیر کے دوران لگاتار متنازعہ بیانات دے رہے ہیں اور تازہ بیان مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے دیا ہے۔ سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر برائے مویشی پروری گری راج سنگھ نے منگل کے روز دہلی میں منعقد ایک تقریب میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کمل کو ووٹ دیں، اور ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ ’تبھی غدار مریں گے‘۔
Published: undefined
انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’جب تک دہلی میں بی جے پی کی حکومت نہیں آئے گی، اس وقت تک ملک کے غداروں کا خاتمہ نہیں ہوگا۔ عوام کو اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ الیکشن میں کمل کا بٹن ہی دبانا ہے۔‘‘ اپنی تقریر کے دوران انھوں نے ’بھارت ماتا کی جے‘ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’نعرہ اتنی زور سے لگائیے کہ یہ شاہین باغ سے ہوتے ہوئے، کیجریوال کے کان سے ہوتے ہوئے اور راہل کے کان سے ہوتے ہوئے پاکستان تک جائے۔‘‘ گری راج سنگھ کے اس بیان کو مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے ذریعہ پیر کے روز رٹھالہ میں انتخابی جلسہ کے دوران لگوائے گئے نعرہ ’دیش کے غداروں کو، گولی مارو سالوں کو‘ سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ اس تقریب میں بھی گری راج سنگھ موجود تھے اور انوراگ ٹھاکر نے لوگوں سے کہا تھا کہ نعرہ اتنی زور سے لگائیں کہ گری راج جی کے کانوں تک آواز پہنچے۔
Published: undefined
گری راج سنگھ نے 28 جنوری کو ہوئے انتخابی جلسہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 8 تاریخ کو کمل کا بٹن دبائیں تاکہ غداروں کو موت کی نیند سلایا جا سکے۔ اس تقریر کے دوران انھوں نے ’بھارت ماتا کی جے‘ اور ’وندے ماترم‘ کا نعرہ بلند کرنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف بھی زہر افشانی کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’راہل گاندھی، اروند کیجریوال اور کمیونسٹ ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے ساتھ ہیں۔ یہ لوگ شاہین باغ میں تحریک چلا رہے ہیں۔ ملک کے لوگوں کو انھیں جواب دینا ہوگا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز