قومی خبریں

سارے پلان فیل ہونے پر مودی کو ’سی پلین‘ کا سہارا!

بی جے پی کی ریلیوں میں بھیڑ نہیں ہونے سے پریشان وزیر اعظم مودی نے اب سی پلین کا سہارا لیا ہے جبکہ راہل گاندھی اور ہاردک پٹیل کی ریلیوں میں لوگوں کو زبردست بھیڑ امنڈ رہی ہے۔

UNI
UNI تصویر: سی پلین کے ساتھ وزیر اعظم مودی

گجرات اسمبلی انتخابات میں جیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام پارٹیوں نے ریلی کیں ۔ کانگریس کی ریلی میں لوگوں کی بھیڑ اور ہاردک پٹیل کے روڈ شو میں جم غفیر دیکھ کر بی جے پی کو پسینہ آ گیا۔ پریشان حال وزیر اعظم نریندر مودی نے آخر میں سی پلین کا سہارا لیا اور احمد آباد میں بھیڑ جمع کرنے کی کوشش کی۔

وزیراعظم نریندرمودی نے احمدآبادمیں سابرمتی ندی سے پہلی بار سی پلین میں پروازکرکے دھروئی تک کا سفرکیا اور وہاں سے روڈ شوکی شکل میں 45کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے شکتی پیٹھ انباجی مندرمیں پوجا کی ۔

Published: undefined

مودی نے احمدآباد شہر میں روڈشو کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے اپنے پروگرام راتو رات تبدیلی کرکے احمدآباد میں صدر برج کےپاس سے امریکہ میں تیار سی پلین کویسٹ کوڈیاک میں پروازکی ۔ایسے حالات میں وزیر اعظم کے سی پلین پر سوالات کا اٹھنا لازمی ہے۔

Published: undefined

انکا طیارہ اسی ندی میں شمالی گجرات کے دھروئی ڈیم کےپاس اترا۔پائلٹ جان گولیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ پروازکرنا انتہائی خوشگوارتجربہ رہا۔ایسے طیارے کئی دیگر ملکوں میں عام ہیں ۔ہندستان میں طویل ساحل اورندیوں ،جھیلوں وغیرہ کی وجہ سے یہاں بھی یہ مقبول عام ہوسکتے ہیں ۔

وزیر اعظم کے سی پلین کے سفر پر کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے ٹوئٹ کر کے طنز کیا۔ انہوں نے لکھا ’’ گجرات کی جنتا پریشان، پر میرا جیون تو عالیشان۔‘‘

Published: undefined

پاٹی دار رہنما ہارک پٹیل نے لکھا ’’ سی پلین دوسرے ممالک میں کافی دنوں سے ہے، آج ہمارے گجرات میں آیا ہے، کافی خوش ہوں۔ لیکن چناؤ کے اگلے دن آیا تو بڑھیا بات ہے کسان کرم کش دوائیں بھی پلین سے ڈال سکیں ایسا کچھ کیجئے۔‘‘

Published: undefined

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined