ممبئی: مہاراشٹر کی سیاست میں بڑی ہلچل مچ گئی ہے۔ یہاں این سی پی لیڈر اجیت پوار شندے حکومت میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہیں نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا، جبکہ ان کے ساتھ پارٹی کے 18 ارکان اسمبلی بھی پارٹی تبدیل کر چکے ہیں۔ اس میں سے بھی 9 ایم ایل ایز کو عہدہ وزارت کا حلف دلایا جائے گا۔ اس دوران شیوسینا (ادھو ٹھاکرے دھڑے) کے لیڈر سنجے راوت کا بیان سامنے آیا ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر میں اس سیاسی پیش رفت پر سنجے راوت نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ کچھ لوگوں نے مہاراشٹر کی سیاست کو صاف کرنے کی پہل کی ہے۔ انہیں اپنے طریقے سے چلنے دو۔ میری ابھی شرد پوار جی سے بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں مضبوط ہوں۔ ہمیں عوام کی حمایت حاصل ہے۔ ہم ادھو ٹھاکرے کے ساتھ دوبارہ سب کچھ بنائیں گے۔ ہاں لوگ اس کھیل کو زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے۔
Published: undefined
ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کے اعلیٰ ذرائع نے انڈیا ٹوڈے/آج تک کو بتایا کہ شیو سینا (ادھو ٹھاکرے دھڑے) کے سینئر لیڈروں کو کل شام اس پیش رفت کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ آج صبح بھی یو بی ٹی کے ایک سینئر لیڈر کو این سی پی کے ایک سینئر لیڈر کا فون آیا جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ آج ایسا ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
یو بی ٹی کے سینئر لیڈر نے بتایا کہ پہلے انہیں حلف لینے دیں، اس کے بعد ہم فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔ ادھو ٹھاکرے دھڑے کے لیڈر کا کہنا ہے کہ ای ڈی نے اس میں بڑا رول ادا کیا ہے کیونکہ اجیت پوار کے ساتھ جانے والوں میں سے زیادہ تر کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس ہیں۔
Published: undefined
سنجے راوت نے نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آج وزیر کے طور پر حلف لے رہے ہیں، بی جے پی انہیں جیل بھیجنے والی ہے۔ خیال رہے کہ مہاراشٹر میں ایک بڑی سیاسی پیش رفت ہوئی ہے۔ اجیت پوار نے اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ ایکناتھ شندے حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز