قومی خبریں

ائیر انڈیا کے بعد مارچ تک 6 اور سرکاری کمپنیاں نجی ہاتھوں میں جا سکتی ہیں!

واجپئی کی قیادت میں بھی سرکاری کمپنیوں کو ٹھیک کرنے یا ان کا گھاٹا کم کرنے کے بجائے فروخت کرنے کو ترجیح دی تھی جبکہ اس وقت کورونا کی کوئی وبا نہیں تھی۔

بھارت پٹرولیم، تصویر آئی اے این ایس
بھارت پٹرولیم، تصویر آئی اے این ایس 

اب کچھ دنوں تک یہ خبریں آتی رہیں گی کہ سرکاری کمپنیوں کی بکری ہو رہی ہے اور وہ نجی ہاتھوں میں جا رہی ہیں۔ ائیرانڈیا کو حکومت کے ذریعہ ٹاٹا کو فروخت کیے جانے کے بعد یہ طے مانا جا رہا ہے کہ سال 2003-04 میں جس کامیابی کے ساتھ اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی حکومت نے سرکاری کمپنیوں کو نجی ہاتھوں میں دیا تھا، موجودہ حکومت بھی اس مقصد میں آگے بڑھ رہی ہے۔ نیوز پورٹل آج تک پر شائع خبر کے مطابق مارچ 2022 تک حکومت کے ذریعہ آدھا درجن سے زیادہ کمپنیوں کو پرائیویٹائزیشن کرنے کا منصوبہ ہے۔

Published: undefined

ویسے تو کورونا وبا نے پوری معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے سرمایہ کی ضرورت ہے۔ حکومت اسی سرمایہ کو حاصل کرنے کے لئے سرکاری کمپنیوں کو نجی ہاتھوں میں فروخت کر رہی ہے۔ لیکن بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے واجپئی کی قیادت میں بھی سرکاری کمپنیوں کو ٹھیک کرنے یا ان کا گھاٹا کم کرنے کے بجائے فروخت کرنے کو ترجیح دی تھی، جبکہ اس وقت کورونا کی کوئی وبا نہیں تھی۔ واجپئی کے بعد منموہن سنگھ اسی خراب معیشت کو بغیر کچھ بیچے پٹری پر لے آئے تھے۔ پرائیویٹائزیشن کا عمل کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے رک گیا تھا جو اب پھر سے شروع ہوگیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے حکومت نے اس سال سرکاری کمپنیوں کو نجی ہاتھوں میں دینے کے عمل سے 1.75لاکھ کروڑ روپے حاصل کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ یہ ہدف چیلنج سے بھرا ہوا ہے کیونکہ ابھی تک ایکسیز بینک، این ایم ڈی سی، ہڈکو وغیرہ کے حصہ فروخت کرنے سے 8,369 کروڑ روپے اور ایئر انڈیا کی بکری سے 18 ہزارکروڑ روپے ملے ہیں یعنی ابھی تک اس عمل سے صرف 26,369 کروڑ روپے ہی حاصل ہوئے ہیں اس لئے یہ 1.75 لاکھ کروڑ کا ہدف بہت زیادہ لگتا ہے۔

Published: undefined

سرکاری افسر نے بتایا کہ مارچ 2022 تک بھارت پٹرولئم کارپوریشن لمیٹد کا پرئیویٹائزیشن کا عمل پورا کر لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شپنگ کارپوریشن آف انڈیا، بی ای ایم ایل، پون ہنس اور نیلانچل اسپات نگم کو بھی نجی ہاتھوں میں دے دیا جائے گا، کیونکہ ان میں کئی کمپنیاں دلچسپی دکھا رہی ہیں۔ ایک بیما کمپنی اور بینک کی بات بھی ہو رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined