قومی خبریں

لوک سبھا: زوردار ہنگامہ کے بعد حکومت نے ’وقف ترمیمی بل 2024‘ جے پی سی کو بھیجنے کی تجویز پیش کی، جلد بنے گی کمیٹی

لوک سبھا میں پیش ’وقف ترمیمی بل 2024‘ کی کانگریس اور سماجوادی پارٹی سمیت اپوزیشن کے سبھی لیڈران نے سخت مخالفت کی، اس بل پر مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اپنی بات رکھی لیکن اپوزیشن متفق نظر نہیں آیا۔

<div class="paragraphs"><p>مرکزی وزیر کرن رجیجو لوک سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے</p></div>

مرکزی وزیر کرن رجیجو لوک سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے

 

ویڈیو گریب

لوک سبھا میں آج مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو کے ذریعہ ’وقف ترمیمی بل 2024‘ پیش کیا گیا جس پر ایوان میں زوردار ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ کانگریس، سماجوادی پارٹی، اے آئی ایم آئی ایم، ترنمول کانگریس سمیت حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے اس بل کے خلاف آواز اٹھائی اور کہا کہ یہ آئین مخالف، ملک مخالف اور مسلم مخالف ہے۔ حالانکہ برسراقتدار طبقہ نے اسے مسلمانوں کے حق میں قرار دیا۔ حیرت انگیز طور پر جنتا دل یو نے بھی پارلیمنٹ میں اس بل کی کھلی حمایت کی۔

Published: undefined

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈران کے ذریعہ کئی ایسی باتیں رکھی گئیں جو اس بل کو ملک کے سیکولر نظام اور مسلمانوں کے خلاف ٹھہرا رہی تھیں۔ اپوزیشن لیڈران کے اعتراضات کے بعد مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے لوک سبھا میں تقریباً ایک گھنٹہ کی تقریر کی اور اس بل میں موجود خوبیوں کو سبھی کے سامنے رکھا۔ پھر آخر میں انھوں نے اس بل کو جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی سی) کو بھیجنے کی تجویز پیش کی۔ اس پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں کمیٹی بنانے کا عمل جلد انجام دیں گے۔

Published: undefined

اس سے قبل وقف ترمیمی بل 2024 کی مخالفت کرتے ہوئے ایوانِ زیریں میں کانگریس رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے کہا کہ یہ آئین کی طرف سے دیے گئے مذہبی اور بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔ وقف بورڈ کے پاس جائیدادیں ان لوگوں کے ذریعہ آتی ہیں جو اسے عطیہ کرتے ہیں۔ حکومت اس بل کے ذریعہ یہ التزام کر رہی ہے کہ غیر مسلم بھی گورننگ کونسل کے رکن ہو سکتے ہیں۔ یہ بات رکھنے کے بعد وینوگوپال نے کہا کہ ’’میں حکومت سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ایودھیا مندر بورڈ کا حصہ کوئی غیر ہندو بن سکتا ہے۔ غیر مسلم کو (وقف) کونسل کا حصہ بنانا مذہب کی آزادی کے حقوق پر حملہ ہے۔‘‘

Published: undefined

کیرالہ سے مسلم لیگ کے رکن پارلیمنٹ محمد بشیر نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت مسلمانوں کے ساتھ بہت ناانصافی کر رہی ہے۔ آپ (حکومت) اس کے ذریعہ سسٹم کا قتل کر رہے ہیں۔ آپ ہندو-مسلم کر رہے ہیں۔ ہم ملک کو اس سمت میں نہیں جانے دے سکتے۔‘‘ کیرالہ سے سی پی آئی ایم رکن پارلیمنٹ رادھا کرشنن نے اس بل پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بل پیش کرنے سے پہلے حکومت نے کسی بھی فریق، مسلم شخصیت یا کسی ادارہ سے کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا۔ اسے واپس لیا جانا چاہیے۔ وسیع تبادلہ خیال کے لیے اسے اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجا جانا چاہیے۔ آر ایس پی رکن پارلیمنٹ این کے پریم چندرن نے بھی اس بل کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

Published: undefined

اے آئی ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی نے تو اس بل کو لے کر مودی حکومت کو مسلم دشمن قرار دے دیا۔ انھوں نے لوک سبھا میں کہا کہ یہ بل آئین کے بنیادی جذبہ پر حملہ ہے۔ آپ ہندو پوری ملکیت اپنے بیٹے اور بیٹی کے نام پر دے سکتے ہیں، لیکن ہم ایک تہائی ہی دے سکتے ہیں۔ ہندو تنظیم اور گرودوارہ پربندھک کمیٹی میں غیر مذاہب کے اراکین شامل نہیں ہوتے تو وقف میں کیوں؟ یہ بل ہندو-مسلم میں تفریق کرتا ہے۔ وقف کی جائیداد عوامی ملکیت نہیں ہے۔ یہ حکومت درگاہ اور دیگر ملکیتیں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ آپ ملک کو تقسیم کرنے کا کام کر رہے ہیں، آپ مسلمانوں کے دشمن ہیں۔

Published: undefined

کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے اس بل کی مخالفت میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ آئین کی دھجیاں اڑانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ وقف بورڈ ہی سبھی مساجد کا انتظام دیکھتا ہے، وقف بورڈ کے پاس ملک میں آٹھ لاکھ ایکڑ کی جائیداد ہے۔ کوشش تو یہ ہونی چاہیے تھی کہ آپ وقف کی زمینوں کو قبضہ سے آزاد کرانے کے لیے قدم اٹھاتے۔

Published: undefined

حیرت انگیز طور پر جنتا دل یو نے لوک سبھا میں اس بل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ مرکزی وزیر اور جنتا دل یو رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں اپوزیشن پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ بل مسلمانوں کے خلاف کیسے ہے؟ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ (اپوزیشن لیڈران) مندر کی بات کرتے ہیں، مندر کی بات کہاں سے آ گئی۔ کوئی بھی ادارہ جب تاناشاہی رویہ اختیار کرے گا تو حکومت اس پر قدغن لگانے کے لیے اور شفافیت لانے کے لیے قانون بنائے گی۔ وقف بورڈ میں بھی شفافیت ہونی چاہیے اور یہ بل شفافیت کے لیے ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined