قومی خبریں

2014 کے بعد 22 کروڑ درخواستیں موصول ہوئیں، لیکن ملازمت محض 7 لاکھ 22 ہزار نوجوانوں کو ملی، مرکز نے خود کیا انکشاف

اپوزیشن لگاتار بے روزگاری اور مہنگائی کو لے کر حکومت پر سوال اٹھا رہا ہے، کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی ہر سال 2کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا وعدہ کر اقتدارمیں آئی، لیکن وہ اپنا وعدہ پورا نہیں کررہی۔

جتیندر سنگھِ تصویر آئی اے این ایس
جتیندر سنگھِ تصویر آئی اے این ایس 

ملازمتوں میں تخفیف کو لے کر اپوزیشن کے الزامات کے درمیان حکومت نے پارلیمنٹ میں یہ جانکاری دی کہ 2014 کے بعد سے اب تک 7 لاکھ 22 ہزار 311 عہدوں پر مرکزی حکومت میں ملازمتیں دی گئی ہیں۔ وزارت برائے پرسونل میں ریاستی وزیر جتیندر سنگھ نے تحریری جواب میں یہ بھی بتایا کہ ملازمتوں کے لیے 22 کروڑ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

Published: undefined

حکومت کے ذریعہ دیئے گئے تحریری جواب کے مطابق 15-2014 میں ایک لاکھ 30 ہزار 423 لوگوں کو ملازمتیں ملیں، 16-2015 میں ایک لاکھ 11 ہزار 807، 17-2016 میں ایک لاکھ ایک ہزار 333، 18-2017 میں 76 ہزار 147، 19-2018 میں 38 ہزار 100، 20-2019 میں ایک لاکھ 47 ہزار 96، 21-2020 میں 78 ہزار 555 اور 22-2021 میں 38 ہزار 850 لوگوں کو ملازمتیں دی گئیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اپوزیشن لگاتار بے روزگاری اور مہنگائی کو لے کر حکومت پر سوال اٹھا رہا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی ہر سال 2 کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا وعدہ کر اقتدار میں آئی، لیکن وہ اپنا وعدہ پورا نہیں کر رہی۔ اپوزیشن کے حملہ آور رخ کی وجہ سے پارلیمنٹ میں رخنہ پیدا ہو رہا ہے۔ حالانکہ حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ہر ایک مسئلہ پر تبادلہ خیال کے لیے تیار ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج ملک میں بڑھتی بے روزگاری کے تعلق سے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’مہنگائی اور بے روزگاری پر سوال پوچھنے کے جرم میں ’راجہ‘ نے 57 اراکین پارلیمنٹ کو گرفتار اور 23 اراکین پارلیمنٹ کو معطل کیا۔ راجہ کو جمہوریت کے مندر میں سوال سے ڈر لگتا ہے، لیکن تاناشاہوں سے لڑنا ہمیں بخوبی آتا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined