قومی خبریں

افغانستان: صوبہ بدخشاں پر بھی طالبان کا قبضہ، اب تک 9 صوبوں پر قابض

پزووک نیوز ایجنسی نے ایک افسر کے حوالے سے بتایا کہ طالبان شدت پسندوں نے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت سمیت اس کے تقریباً تمام علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

تصویر آئی اے این یس
تصویر آئی اے این یس 

کابل: طالبان نے شمال مشرقی افغانسان کے صوبہ بدخشاں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان نے بیان جاری کرکے دعویٰ کیا کہ اس نے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد پر قبضہ کرلیا ہے۔ طالبان نے شہر میں واقع انتظامی عمارت، پولیس ہیڈ کوارٹر، مقامی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر عمارتوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Published: undefined

پزووک نیوز ایجنسی نے ایک افسرکے حوالے سے بتایا کہ طالبان شدت پسندوں نے صوبہ کے دارالحکومت سمیت اس کے تقریباً تمام علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ بدخشاں افغانستان کا نواں صوبہ کے، جس پر طالبان نے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined