ممبئی: نامور قانون داں اور سابق رکن پارلیمنٹ ایڈوکیٹ مجید میمن نے آج یہاں نشنلیسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی ) کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفی دے رہے ہیں تاہم انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی یا کسی دوسری پارٹی میں شامل ہونے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق مجید میمن نے گزشتہ شام این سی پی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد انہوں نے استعفی دیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر استعفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شرد پوار کے ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے 16 برسوں تک انہیں پارٹی میں عزت بخشی۔ نیز وہ شردپوار کا تہہ دل سے احترام کرتے ہیں۔
Published: undefined
مجید میمن نے ٹوئٹر پر لکھا ’’میں این سی پی کے سربراہ شرد پوار کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے این سی پی کے ساتھ میرے 16 سالوں کے دوران مجھے عزت اور انمول رہنمائی فراہم کی۔ ذاتی وجوہات کی بناء پر میں فوری طور پر این سی پی کی رکنیت سے دستبردار ہو رہا ہوں۔ میری نیک تمنائیں ہمیشہ پوار صاحب اور پارٹی کے ساتھ ہیں۔‘‘
Published: undefined
مجید میمن نے ان خبروں پر بھی وضاحت کی کہ وہ بی جے پی یا عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت انہوں نے این سی پی سے استعفی دیا ہے۔ مستقبل کے لایحہ عمل کے بارے میں بعد میں اعلان کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined