اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 9اضلاع کی 55اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑرہے امیدواروں میں سے 25فیصدی کے خلاف مجرمانہ مقدمے عدالت میں چل رہے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ امیدوار سماج وادی پارٹی کے ہیں۔جبکہ مالداری کے معاملے میں بی جے پی کے 98فیصدی امیدوار کروڑ پتی ہیں۔
Published: undefined
تحقیقی ادارے اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے کی ووٹنگ والی کل 55سیٹوں کے لئے انتخابی میدان میں اترے 584امیدواروں میں سے 19فیصدی امیدوار ایسے ہیں جن کے خلاف سنگین دفعات میں مجرمانہ مقدمے درج ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 14فروری کو ووٹنگ ہوگی۔
Published: undefined
اے ڈی آر نے دوسرے مرحلے میں شامل کل 586امیدواروں میں سے 584امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پیش کئے گئے دستاویزات وحلف ناموں کے تجزیہ کی بنیاد پر یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ اس کی بنیاد پر دوسرے مرحلے کے انتخابی میدان میں 45فیصدی مطلب 260امیدوار کروڑ پتی ہیں۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں سب سے مالدار امیدوار کانگریس کے نواب کاظم علی خان ہیں۔ رامپور صدر سیٹ سے امیدوار کاظم علی خان کی کل جائیداد 296کروڑ روپئے ہے۔ وہیں سماج وادی پارٹی کی بریلی کینٹ سےامیدوار سپریا ایرن 157کروڑ روپئے کی ملکیت کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں اور امروہہ اسمبلی سیٹ سے امیدوار دویدر ناگپال 140کروڑ روپئے کی ملکیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق 584امیدواروں میں سے 147امیدوار وں کے خلاف مجرمانہ مقدمے درج ہیں ان میں سے 119 کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمے ہیں۔ سب سے زیادہ 67فیصدی مجرمانہ شبیہ والے امیدوار ایس پی کے ہیں ان میں سے 48 فیصدی امیدواروں کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمے درج ہیں۔
Published: undefined
اس معاملے میں دوسرے پائیدان پر کانگریس کے 43فیصدی امیدواروں کے خلاف مجرمانہ مقدمے درج ہیں۔ ان میں سے 30فیصدی کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمے درج ہیں۔ وہیں بی ایس پی کے 36فیصدی اور بی جے پی کے 34فیصدی امیدواروں کے خلاف مجرمانہ مقدمے ہیں۔
Published: undefined
کروڑ پتی امیدواروں کے معاملے میں بی جے پی سب سے اوپر ہے۔ دوسرے مرحلے میں بی جے پی کے 98فیصدی امیدوار کروڑ پتی ہیں جبکہ ایس پی کے 92امیدوار، بی ایس پی کے 84امیدوار، آر ایل ڈی کے 67فیصدی اور کانگریس کے 57فیصدی امیدوار کروڑ پتی ہیں۔اس مرحلے میں الیکشن لڑرہے امیدواروں کی اوسط ملکیت 4.11کروڑ روپئے ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز