قومی خبریں

عدنان اشرف ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کی کوآرڈنیشن کمیٹی کے رکن مقرر

عدنان اشرف نے کہا کہ میں اس یاترا کے لیے دی گئی ذمہ داری کو پوری لگن اور محنت کے ساتھ پورا کروں گا کیونکہ اس یاترا کا مقصد ہندوستان کو متحد کرنا اور ساتھ مل کر ملک کو مضبوط کرنا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>عدنان اشرف (درمیان میں)</p></div>

عدنان اشرف (درمیان میں)

 

تصویر بشکریہ پریس ریلیز

نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے لیے کوآرڈنیشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کانگریس کے متحرک رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 16 اراکین کی اس کمیٹی کو منظوری دی ہے۔ اس کمیٹی میں کانگریس کے اقلیتی محکمہ کے میڈیا انچارج اور قومی رابطہ کار کو شامل کیا گیا ہے۔ عدنان اشرف کو بھی اس کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

اس تعلق سے عدنان اشرف نے بتایا کہ نوجوان دلوں کی دھڑکن کانگریس لیڈر راہل گاندھی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے بعد اب ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ یہ یاترا مشرق سے مغرب تک یعنی منی پور سے ممبئی تک ہوگی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے امپھال سے اس یاترا کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ 14 جنوری سے شروع ہونے والی یہ یاترا 20 مارچ تک جاری رہے گی۔

Published: undefined

یاترا کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے عدنان اشرف نے بتایا کہ راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ ٹھیک ایک سال قبل ختم ہوئی تھی، جس کے تحت انہوں نے کنیا کماری سے کشمیر تک پیدل سفر کیا تھا۔ اب اسی کے دوسرے حصے ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوران راہل گاندھی 14 ریاستوں  کے 85 اضلاع سے گزریں گے۔ یہ یاترا منی پور سے شروع ہو کر ناگالینڈ، آسام، میگھالیہ، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات سے ہوتی ہوئی ممبئی میں ختم ہوگی۔

Published: undefined

عدنان اشرف کا کہنا ہے کہ ہمارا محکمہ عمران پرتاپ گڑھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی طرح ہی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کی کامیابی کے لئے بھی دن رات متحد ہو کر کام کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، عمران پرتاپ گڑھی، کے سی وینوگوپال اور کے راجو کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس اہم کمیٹی میں جگہ دی۔ میں اس یاترا کے لیے دی گئی ذمہ داری کو پوری لگن اور محنت کے ساتھ پورا کروں گا کیونکہ اس یاترا کا مقصد ہندوستان کو متحد کرنا اور ساتھ مل کر ملک کو مضبوط کرنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined