دیوبند: شوال المکرم کا مہینہ شروع ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر دیوبند میں طالبان علوم نبویہ کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور ملک کے مختلف گوشوں سے یہاں ہزاروں کی تعداد میں طلباء داخلہ کی خواہش لے کر پہنچ گئے، جس سے دیوبند کی فضا ایک بار پھر پرنور ہو گئی ہے۔ اس وقت دیوبند میں نئے طلباء کی آمد سے یہاں کی رونقیں دوبالا ہو گئیں، جو داخلہ کے لئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
گزشتہ 2 شوال مطابق 23 اپریل سے دارالعلوم دیوبند سمیت دیگر دینی مدارس میں داخلہ فارموں کی تکمیل کے بعد اب داخلہ امتحان شروع ہو گئے ہیں اور اس کے بعد داخلوں کی مکمل کارروائی کے بعد 20 شوال مطابق 11 مئی تک تعلیمی سال کا باضابطہ طور پر آغاز ہو جائے گا۔ دیوبند میں علم دین کے حصول کے مرکزی ادارہ دارالعلوم کے سبب یہاں رمضان سے ہی نئے داخلے کے خواہش مند طلباء کا ہجوم ہوتا ہے، جو ماہ مبارک کی تعطیلات کے باوجود ادارہ میں رہ کر داخلہ امتحانات کی تیاری کرتے ہیں، طلباء رمضان المبارک کے آخری ایام اور عید الفطر کے فوری بعد اپنے داخلہ فارم مکمل کرنے کے بعد پھر داخلہ امتحانات کی تیاریوں میں مصروف رہتے ہیں۔
Published: undefined
دارالعلوم دیوبند میں 6 شوال یعنی 27 اپریل تک فارم تکمیل کا سلسلہ جاری رہا، جس کے بعد آئندہ 9 شوال مطابق 29 اپریل سے یہاں داخلہ امتحان شروع ہو جائیں گے۔ ادارہ کے ناظم امتحان کے مطابق طلباء کی بڑھتی تعداد کے مدنظر داخلہ فارم کی تقسیم کے لیے متعدد کاؤنٹر لگائے ہیں۔ 23 اپریل سے 27 اپریل تک درخواست برائے داخلہ کی تقسیم اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ حفص اردو کے لیے 9 شوال مطابق 30 اپریل کو درخواست برائے داخلہ تقسیم کئے جائیں گے اور اسی دن اس کو جمع کرنا لازمی ہوگا۔ پہلے روز ابتدائی جماعتوں میں داخلہ کے خواہش مند طلباء امتحان میں شریک ہوں گے۔ اس میں موقوف علیہ کتابوں کا امتحان ہوگا، جس کو پاس کرنا ہر طالب علم کے لیے لازمی ہے۔ اس کے بعد ہی وہ آگے کے امتحان میں شرکت کے مجاز ہوں گے۔
Published: undefined
دوسری طرف دارالعلوم وقف دیوبند میں داخلہ فارموں کی تکمیل کی کارروائی کے بعد آج 8 شوال سے داخلہ امتحان شروع ہو گئے جو 16 شوال تک جاری رہیں گے۔ اس کے بعد کامیاب طلباء کے داخلوں کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔ دارالعلوم زکریا دیوبند، جامعہ امام محمد انور شاہ، جامعة الشیخ حسین احمد مدنی، دارالعلوم اشرفیہ سمیت دیگر مدارس اسلامیہ میں داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined