قومی خبریں

ا ردو یونیورسٹی کے پیشہ ورانہ کورسس میں داخلوں کا سلسلہ جاری

یونیورسٹی میں ایک فعال ٹریننگ اور پلیسمنٹ سیل بھی قائم ہے جو یونیورسٹی کے کامیاب طلبہ کو ملازمت کے حصول میں مدد کرتا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2020-21 کے لیے پروفیشنل اور تکنکی کورسز جیسے بی ٹیک، ایم ٹیک، ایم بی اے، ایم سی اے، بی ایڈ، ایم ایڈ، ڈی ایل ایڈ اور پالی ٹیکنک ڈپلومہ میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ان کے علاوہ تمام پی ایچ ڈی پروگراموں میں بھی انٹرنس کے ذریعہ داخلے دستیاب ہیں۔ اردو میڈیم میں اعلی تعلیم فراہم کرنے والی ملک کی یہ واحد جامعہ ہے۔

Published: undefined

آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 جون مقرر ہے۔ آخری تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔ درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹmanuu.edu.in پر صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔

Published: undefined

یونیورسٹی میں ایک فعال ٹریننگ اور پلیسمنٹ سیل بھی قائم ہے جو یونیورسٹی کے کامیاب طلبہ کو ملازمت کے حصول میں مدد کرتا ہے۔

Published: undefined

پروفیسر ایم وناجا،ڈائریکٹر، نظامت داخلہ کے بموجب تمام درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں /بارہویں میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان یا مضمون، اردو کامیاب ہوں یا مماثل مدرسوں سے فارغ ہوں جن کا ذریعہ تعلیم اردو ہو۔

Published: undefined

پالی ٹیکنک ڈپلومہ کورسز میں سیول انجینئرنگ ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ ،انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ شامل ہیں۔

Published: undefined

یونیورسٹی ہیڈ کوارٹر حیدرآباد کے علاوہ بی ایڈ کورس یونیورسٹی کے کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن واقع بھوپال، دربھنگہ، اورنگ آباد، آسنسول، سنبھل، نوح، بیدر پر دستیاب ہےں جبکہ ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی (ایجوکیشن) میں داخلے صرف حیدرآباد، بھوپال اور دربھنگہ میں دیئے جارہے ہےں۔

Published: undefined

تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ ایسے کورسز جن میں داخلہ میرٹ کی اساس پر دیا جارہا ہے ان کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined