قومی خبریں

ایڈمرل كرم بير سنگھ نے سنبھالا بحریہ سربراہ عہدہ

ایڈمرل كرم بير سنگھ نے جمعہ کے روز 24 ویں بحریہ کے سربراہ کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ بحریہ کے سابق سربراہ سنیل لامبا نے ساؤتھ بلاک میں منعقد تقریب میں کرم بیر سنگھ کو بیٹن دے کر عہدہ سونپا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ایڈمرل كرم بير سنگھ نے جمعہ کے روز 24 ویں بحریہ کے سربراہ کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ بحریہ کے سابق سربراہ سنیل لامبا نے ساؤتھ بلاک میں منعقد تقریب میں کرم بیر سنگھ کو بیٹن دے کر عہدہ سونپا۔

Published: undefined

مسلح افواج ٹرینونل (اے ایف ٹی) اگرچہ اب بھی ایڈمرل کرم بیر سنگھ کی تقرری پر روک سکتا ہے کیونکہ انڈمان و نکوبار کمان کے سربراہ وائس ایڈمرل بمل ورما نے ایڈمرل سنگھ کو نیا بحریہ سربراہ بنائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے، جس پر اے ایف ٹی 17 جولائی کو سماعت کرے گا۔ اس سے پہلے فوجی ٹربیونل نے 29 مئی کو کرم بیر سنگھ کو بحریہ کا سربراہ بنائے جانے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ لامبا 31 مئی کو بحریہ سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ وہ 2016 میں بحریہ کے سربراہ بنے تھے اور اس عہدے پر انہوں نے تین سال تک خدمات انجام دیں۔

Published: undefined

ادھر وائس ایڈمرل اتل کمار جین نے جمعرات کو مشرقی بیڑے کی کمان سنبھال لی۔ ایڈمرل كرم بير سنگھ نے انہیں بیٹن سونپی۔ وائس ایڈمرل اجے در بہادر سنگھ نئی دہلی میں واقع بحریہ کے ہیڈکوارٹرمربوط دفاعی عملہ میں مربوط دفاعی اہلکار (اصول، تنظیم اور تربیت) کے نائب سربراہ کے طور پر عہدہ سنبھالیں گے۔ فضائیہ کے سربراہ جنرل بی ایس دھنووا نے لامبا کی جگہ تینوں فوجوں کی مربوط کمان کے صدر کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined