سری نگر: ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ ضلع میں گزشتہ 20 دنوں کے دوران آکسیجن کی پیداواری صلاحیت میں 9375 لیٹر فی منٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال میں ایک ہزار لیٹر فی منٹ والے دو نئے آکسیجن پلانٹوں کو نصب کیا گیا ہے۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا ہے۔
Published: undefined
ان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ 'سری نگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال میں ایک ہزار لیٹر فی منٹ کی پیداواری صلاحیت والے دو نئے آکسیجن جنریشن پلانٹوں کو نصب کیا گیا ہے۔ ضلع میں گزشتہ 20 دنوں کے دوران آکسیجن کی گنجائش میں 9375 لیٹر فی منٹ اضافہ کیا گیا ہے'۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری ہے۔ انتظامیہ نے اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز