قومی خبریں

سوامی پرساد موریہ اور سنگھمترا کی مشکلات میں اضافہ، عدالت نے جاری کیا گرفتاری وارنٹ

سوامی پرساد موریہ کے خلاف شکایت کنندہ پر جان لیوا حملہ کرانے اور سنگھمترا کو اس کے ساتھ دھوکہ سے شادی کرنے کے معاملے میں درج مقدمے کے تحت عدالت نے یہ وارنٹ جاری کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سنگھمترا موریہ اپنے والد سوامی پرساد موریہ کے ساتھ/ تصویر: فیس بک سنگھمترا موریہ</p></div>

سنگھمترا موریہ اپنے والد سوامی پرساد موریہ کے ساتھ/ تصویر: فیس بک سنگھمترا موریہ

 

عین لوک سبھا الیکشن کے دوران اترپردیش کے قدآور لیڈر اور سابق کابینی وزیر سوامی پرساد موریہ اور ان کی بیٹی ممبر آف پارلیمنٹ سنگھمترا موریہ کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ عدالت نے ان دونوں کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ سوامی پرساد موریہ کے خلاف شکایت کنندہ پر جان لیوا حملہ کرانے اور سنگھمترا کو اس کے ساتھ دھوکہ سے شادی کرنے کے معاملے میں درج مقدمے کے تحت عدالت نے یہ وارنٹ جاری کیا ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت کے لیے عدالت نے 16 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق سوامی پرساد موریہ کی بیٹی سنگھمترا موریہ کے خلاف طلاق حاصل کیے بغیر دھوکہ دہی سے دوسرے شخص سے شادی کرنے کے الزام میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے، جبکہ اسی معاملے میں سوامی پرساد موریہ کے خلاف حملہ، بدسلوکی، جان و مال کو دھمکیاں دینے اور سازش رچنے کے الزامات کے تحت درج مقدمے کی بنیاد پر وارنٹ جاری کیا ہے۔ عدالت نے ان دونوں کے علاوہ نیرج تیواری، سوریہ پرکاش شکلا اور ریتک سنگھ کے خلاف بھی عدالت میں پیش نہ ہونے پر گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے خصوصی اے سی جے ایم امبریش سریواستو نے اس کیس کی اگلی سماعت کے لیے 16 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس معاملے میں درج مقدمے میں مدعی نے الزام لگایا ہے کہ مدعی اور سنگھمترا موریہ نے 2016 میں ایک ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہنا شروع کیا تھا۔ اس دوران سنگھ مترا موریہ اور اس کے والد سوامی پرساد موریہ نے مدعی کو بتایا تھا کہ سنگھ مترا موریہ کی اپنے سابقہ شوہر سے طلاق ہو چکی ہے۔ اس کے بعد دونوں نے 3 جنوری 2019 کو سنگھمترا کے گھر شادی کر لی لیکن کچھ دنوں بعد جب سنگھمترا نے 2019 کا الیکشن لڑا تو اس نے حلف نامے میں خود کو غیر شادی شدہ ظاہر کیا۔

Published: undefined

مدعی نے الزام لگایا ہے کہ اس کی شادی کے دو سال بعد اسے معلوم ہوا کہ سنگھ مترا کی 2021 میں اپنی پہلی شادی سے طلاق ہوگئی تھی۔ اس کے بعد جب اس نے 2021 میں دوبارہ سنگھمترا سے قانونی طور پر شادی کے لیے کہا تو سنگھمترا موریہ کے والد سوامی پرساد موریہ نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ سازش کے تحت مدعی پر جان لیوا حملہ کرایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined