قومی خبریں

مودی حکومت میں اڈانی کی دولت 230 فیصد بڑھی، تو راہل گاندھی نے پوچھا چبھتا سوال

فنانشیل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق گوتم اڈانی کی ملکیت اس وقت تقریباً 26 ارب ڈالر ہے، اور یہ 2014 کے مقابلے میں 230 فیصد زیادہ ہے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ’جن ستّا‘ پر شائع ایک خبر کا لنک شیئر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے اب تک اڈانی کی دولت میں 230 فیصد کا اضافہ ہے۔ اس خبر کے ساتھ راہل گاندھی نے سوال کیا ہے ’’اور آپ کی؟‘‘۔ اس مختصر ٹوئٹ کے ذریعہ راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے اور ایک بار پھر یہ واضح کرنے کی کوشش کی ہے کہ مودی حکومت میں چند سرمایہ کاروں کو ہی فائدہ ہوا ہے، عام لوگ بری طرح خسارے میں ہیں۔

Published: undefined

اڈانی کی دولت میں ہوئے اس اضافہ سے متعلق رپورٹ ’فنانشیل ٹائمز‘ میں شائع ہوئی ہے جس کے حوالے سے ہندی نیوز پورٹل ’جن ستّا‘ نے ایک تفصیلی خبر پوسٹ کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوتم اڈانی کی ملکیت اس وقت تقریباً 26 ارب ڈالر ہے، اور یہ 2014 کے مقابلے میں 230 فیصد بڑھ چکی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خصوصی طور پر انرجی سیکورٹی اور ائیر پورٹ و پورٹس سے جڑے انفراسٹرکچر پروڈکٹس میں اڈانی گروپ کی شراکت داری تیزی سے بڑھی ہے۔

Published: undefined

دراصل گوتم اڈانی کے تعلقات نریندر مودی سے بہت پرانے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 2003 میں جب نریندر مودی گجرات فساد کو لے کر تنقید کا سامنا کر رہے تھے، تب گوتم اڈانی نے انھیں سپورت کیا تھا۔ ایسی بھی خبریں ہیں کہ 2014 میں بی جے پی کی تاریخی فتح کے بعد جب نریندر مودی گجرات سے دہلی آئے تھے تو اڈانی کے پرائیویٹ جیٹ کا استعمال کیا تھا۔ اڈانی کی مودی سے پرانی قربت کے سبب ہی موجودہ وقت میں ان کی ملکیت میں لگاتار اضافے پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined