سپریم کورٹ میں آج اڈانی-ہنڈن برگ تنازعہ کی سماعت ہونے جا رہی ہے۔ اس سے قبل عدالت نے سیبی کو اڈانی گروپ پر شیئرز کی قیمت میں ہیرا پھیری کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل 8 مئی کو سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل کردہ ماہر پینل نے سیل بند لفافے میں رپورٹ پیش کی تھی۔
Published: undefined
غورطلب ہے کہ 24 جنوری کو امریکی شارٹ سیلنگ فرم ہندن برگ نے اڈانی گروپ پر دھوکہ دہی، اسٹاک میں ہیرا پھیری کا الزام لگایا تھا۔ حالانکہ اڈانی گروپ نے ان الزامات کو براہ راست مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد 29 اپریل کو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے سپریم کورٹ میں درخواست کی تھی کہ اڈانی گروپ کے خلاف الزامات کی تحقیقات مکمل کرنے کے لیے چھ ماہ کی توسیع کی جائے۔
Published: undefined
اس کے بعد عدالت نے کمیٹی اور سیبی سے 2 ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔ اس رپورٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد اڈانی گروپ کے شیئرز میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی۔
Published: undefined
سیبی نے 29 اپریل کو سپریم کورٹ کے سامنے اپنا نقطہ نظر رکھتے ہوئے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید 6 ماہ کا وقت لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی سیبی کے خلاف ایک عرضی بھی دائر کی گئی تھی جس میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔ سیبی کی درخواست کے خلاف کہا گیا کہ تحقیقات کے لیے اضافی وقت دینے سے کمپنی اہم شخصیات اور حقائق کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز